پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرا میچ

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا گیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے جبکہ سیریز پاکستان دو صفر سے پہلے ہی اپنے نام کر چکا تھا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور زمبابوے کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے جبکہ سیریز پاکستان دو صفر سے پہلے ہی اپنے نام کر چکا تھا۔
سٹیڈیم کی لائٹ خراب ہونے اور طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کے باعث زمبابوے کا ہدف 46 اوورز میں 281 ہو گیا تاہم بارش جاری رہنے کی وجہ سے میچ بے نتیجہ رہا۔
،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم کی لائٹ خراب ہونے اور طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کے باعث زمبابوے کا ہدف 46 اوورز میں 281 ہو گیا تاہم بارش جاری رہنے کی وجہ سے میچ بے نتیجہ رہا۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور زمبابوے کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اظہر علی اور محمد حفیظ نے اننگز شروع کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اظہر علی اور محمد حفیظ نے اننگز شروع کی۔
حفیظ نے سیریز میں اپنی دوسری اور مجموعی طور پر 25ویں نصف سنچری بنائی اور 80 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنحفیظ نے سیریز میں اپنی دوسری اور مجموعی طور پر 25ویں نصف سنچری بنائی اور 80 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
زمبابوے نے بھی ایک نئے کھلاڑی روائے کائیا کو موقع دیا ہے جبکہ مپوفو کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے نے بھی ایک نئے کھلاڑی روائے کائیا کو موقع دیا ہے جبکہ مپوفو کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد سمیع اور حارث سہیل کی جگہ جنید خان اور بابر اعظم یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم کا ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پہلا میچ تھا۔
،تصویر کا کیپشناس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد سمیع اور حارث سہیل کی جگہ جنید خان اور بابر اعظم یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم کا ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پہلا میچ تھا۔
زمبابوے کے دورے کے موقعے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور میچ کے دوران سٹیڈیم کے اطراف میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات تھے۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے دورے کے موقعے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور میچ کے دوران سٹیڈیم کے اطراف میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات تھے۔