ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل پاکستان اور زمبابوے کی سخت سکیورٹی میں تربیتی سیشن۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سرزمین پر چھ برس کے وقفے کے بعد کھیلے جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ سے قبل زمبابوے کی ٹیم لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی پاکستان جیت چکا ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے کوچ ڈیو واٹمور پریکٹس کے دوران ایک بیٹسمین کو مشورہ دے رہے ہیں۔ واٹمور اس سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی ٹیم نے دونوں ٹی 20 میچوں اور پہلے ایک روزہ میچ میں توقعات کے برعکس عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کو کوئی میچ بھی آسانی سے جیتنے نہیں دیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹرز بھی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مختلف کرکٹ بورڈوں سے رابطے میں ہے اور ملک میں اگلی سیریز آئندہ سال کرانے کی کوشش کی جائے گی اور یہ میچ کراچی، ملتان، فیصل آباد اور مظفرآباد میرپور میں کرانے کا ارادہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ منعقد نہیں ہو سکے تھے اور چھ برس تک پاکستانی ٹیم اپنی ہوم سیریز بیرون ملک کھیلنے پر مجبور رہی۔ زمبابوے کی ٹیم کے دورے کے موقعے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی ٹیم کو سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے سٹیڈیم اور سٹیڈیم سے واپس ہوٹل پہنچایا جاتا ہے۔ سکیورٹی کے اس قافلے میں پولیس کمانڈوز موجود ہوتے ہیں۔