گذشتہ ہفتے کا پاکستان

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

گذشتہ ہفتے پاکستان میں چھ برس کے طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دو ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچی۔ 22 مئی کو تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرے قذافی سٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان میں چھ برس کے طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دو ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچی۔ 22 مئی کو تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرے قذافی سٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز سکور کیے۔ پاکستان نے جواب میں مقررہ ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ یہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا پہلا بین الاقوامی ٹی20 میچ بھی تھا۔
،تصویر کا کیپشنلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز سکور کیے۔ پاکستان نے جواب میں مقررہ ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ یہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا پہلا بین الاقوامی ٹی20 میچ بھی تھا۔
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی پاکستان نے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
،تصویر کا کیپشنمصر کے سابق صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی پاکستان نے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ 22 مئی کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب فرنٹیئر کور کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ 22 مئی کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب فرنٹیئر کور کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔
صوبہ سندھ کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں گرفتار کیے گئے ملزمان سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے 20 مئی کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجرموں کا یہ گروہ 15 سے 20 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے چار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں 47 افراد کی ہلاکت کا واقعہ رواں ماہ ہی صفورا چورنگی کے علاقے میں پیش آیا تھا جبکہ سبین محمود کو گذشتہ ماہ ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے میں ہدف بنا کر ہلاک کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ سندھ کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں گرفتار کیے گئے ملزمان سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے 20 مئی کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجرموں کا یہ گروہ 15 سے 20 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے چار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں 47 افراد کی ہلاکت کا واقعہ رواں ماہ ہی صفورا چورنگی کے علاقے میں پیش آیا تھا جبکہ سبین محمود کو گذشتہ ماہ ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے میں ہدف بنا کر ہلاک کیا گیا تھا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بہادر خان ہلاک ہوگئے ہیں۔ 20 مئی کو بہادر خان اپنی بیٹی کو کالج چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بہادر خان ہلاک ہوگئے ہیں۔ 20 مئی کو بہادر خان اپنی بیٹی کو کالج چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
 پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا 23 مئی کو کہا کہ ایگزیکٹ کیس میں قانونی مدد کے لیے ایک سے دو روز میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک خبر میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی ایگزیکٹ پر جعلی اسناد جاری کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے پاکستان میں بیورو چیف ڈیکلن والش نے ایگزیکٹ کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر امریکہ، کینیڈا، اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں کرنے والی جعلی ڈگریاں فروخت کر کے ایگزیکٹ لاکھوں ڈالر کما رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشن پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا 23 مئی کو کہا کہ ایگزیکٹ کیس میں قانونی مدد کے لیے ایک سے دو روز میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک خبر میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی ایگزیکٹ پر جعلی اسناد جاری کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے پاکستان میں بیورو چیف ڈیکلن والش نے ایگزیکٹ کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر امریکہ، کینیڈا، اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں کرنے والی جعلی ڈگریاں فروخت کر کے ایگزیکٹ لاکھوں ڈالر کما رہی ہے۔
بھارتی شہر امرتسر میں 21 مئی کو ‘دی پاکستانی شو‘ کے نام سے پاکستانی مصنوعات پر مشتمل پانچ روزہ تجارتی میلے کا آغاز ہوا۔ جس میں 40 پاکستانی صنعتکاروں نے اپنی مصنوعات فروخت کے لیے پیش کیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی شہر امرتسر میں 21 مئی کو ‘دی پاکستانی شو‘ کے نام سے پاکستانی مصنوعات پر مشتمل پانچ روزہ تجارتی میلے کا آغاز ہوا۔ جس میں 40 پاکستانی صنعتکاروں نے اپنی مصنوعات فروخت کے لیے پیش کیں۔
گذشتہ دنوں امریکی حکام نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کی گئیں جن میں کتابیں، خطوط اور القاعدہ کا آپریشن چلانے کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔ امریکہ کی خصوصی افواج نے سنہ 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کمپاونڈ میں موجود دستاویزات کو بھی امریکی افواج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ دنوں امریکی حکام نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کی گئیں جن میں کتابیں، خطوط اور القاعدہ کا آپریشن چلانے کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔ امریکہ کی خصوصی افواج نے سنہ 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کمپاونڈ میں موجود دستاویزات کو بھی امریکی افواج نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں نلتر کے مقام پر ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد 19 مئی کو سنگاپور کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ان کی آخری رسومات انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ادا کی گئیں۔ نلتر حادثے میں ان کی اہلیہ بھی ہلاک ہوگئی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں نلتر کے مقام پر ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد 19 مئی کو سنگاپور کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ان کی آخری رسومات انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ادا کی گئیں۔ نلتر حادثے میں ان کی اہلیہ بھی ہلاک ہوگئی تھیں۔