فرانس میں جاری کین فلمی میلے میں دنیا بھر سے فنکار اور ماڈل شرکت کر رہے ہیں جن میں بالی وڈ بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے ساحلی شہر کین میں عالمی شہرت یافتہ سالانہ فلمی میلہ جاری ہے جس میں بالی وڈ کی شرکت میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ سونم کپور یہاں فلم ’ان سائڈ آؤٹ‘ کی سکریننگ سے قبل اس لباس میں نظر آئیں۔
،تصویر کا کیپشن68ویں کین فلمی میلے کا آغاز فلم ’سٹینڈنگ ٹال‘ سے ہوا۔ یہاں بالی وڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کو سرخ قالین پر سرخ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی اداکارہ سونم کپور امریکی اداکارہ اینڈی میکڈاول کے ساتھ۔
،تصویر کا کیپشنرواں سال مئی 13 سے 24 تک جاری رہنے والے میلے میں بالی وڈ کی تین خوبصورت ادکارائیں لوریئل کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آ رہی ہیں۔ ایشوریہ رائے پہلے بھی کئی بار اس میں شرکت کر چکی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنقطرینہ کیف پہلی بار کین فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں اور وہ لا اوریئل کی انڈیا اور فرانس دونوں کی مشترکہ برانڈ امبیسیڈر ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ اداکارہ ملکہ شیراوت اس سے قبل بھی کین فلم فیسٹیول میں شرکت کر چکی ہیں۔ اس بار وہ ’میڈ میکس: فیوری روڈ‘ کی سکریننگ پر ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں اور تصویر کے لیے پوز کیا۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی ماڈل للی ڈونالڈسن گذشتہ روز فلم ان سائڈ آؤٹ کی سکریننگ پر نظر آئیں اور انھوں نے فوٹوگرافروں کے لیے پوز کیا۔
،تصویر کا کیپشناس معروف فلم فیسٹیول میں ہر سال فلم اور فیشن انڈسٹری کے علاوہ ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ سے زیادہ افراد شرکت کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ فلمی میلہ پہلی بار ستمبر سنہ 1946 میں منعقد کیا گیا تھا لیکن سنہ 1952 کے بعد سے یہ ہر سال مئی کے مہینے میں منعقد ہو رہا ہے اور ایشوریہ رائے نے بھی کئی بار اس میں شرکت کی ہے۔