پاکستان میں چھ سال بعد بین الاقوامی کرکٹ

پاکستان میں چھ سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ شروع ہونے سے پہلے سکیورٹی انتظامات اور شائقین کرکٹ کی خوشی۔

پاکستان کے شہر لاہور میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے سخت حفاظتی اِنتظامات کیے جا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر لاہور میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے سخت حفاظتی اِنتظامات کیے جا رہے ہیں۔
سنیچر کے روز پولیس کی ٹیموں نے زمبابوے ٹیم کی آمد سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کی جس میں ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل اور پھر قذافی سٹیڈیم تک سفر کر کے حالات کا جائزہ لیاگیا۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کے روز پولیس کی ٹیموں نے زمبابوے ٹیم کی آمد سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کی جس میں ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل اور پھر قذافی سٹیڈیم تک سفر کر کے حالات کا جائزہ لیاگیا۔
قذافی سٹیڈیم کےآس پاس موجود تمام کاروباری مراکز اور ریستورانوں کو بھی دو ہفتوں کے لیے بند کر دیاگیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی سٹیڈیم کے گردو نواح میں موجود رہی۔
،تصویر کا کیپشنقذافی سٹیڈیم کےآس پاس موجود تمام کاروباری مراکز اور ریستورانوں کو بھی دو ہفتوں کے لیے بند کر دیاگیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی سٹیڈیم کے گردو نواح میں موجود رہی۔
 زمبابوے کی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچےگی جہاں اُس نے دو ٹی 20 اور تین ایک دوزہ میچ کھیلنے ہیں جن کا باقاعدہ آغاز 22 مئی سے ہوگا۔
سنہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد یہ کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
،تصویر کا کیپشن زمبابوے کی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچےگی جہاں اُس نے دو ٹی 20 اور تین ایک دوزہ میچ کھیلنے ہیں جن کا باقاعدہ آغاز 22 مئی سے ہوگا۔ سنہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد یہ کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
سنیچر سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشہیری مہم شروع ہو گئی ہے جس میں ٹکٹ کے حصول ، کاروں کی پارکنگ اور داخلی راستوں کے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشہیری مہم شروع ہو گئی ہے جس میں ٹکٹ کے حصول ، کاروں کی پارکنگ اور داخلی راستوں کے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔
پاکستان سنہ 2009 کے بعد اپنی ہوم سیریز ملک سے بار متحدہ عرب امارات میں کھیل رہا ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ تقریباً چھ سال سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ سے محروم تھے اور اب زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کی آمد پر بھی خاصے خوش ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان سنہ 2009 کے بعد اپنی ہوم سیریز ملک سے بار متحدہ عرب امارات میں کھیل رہا ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ تقریباً چھ سال سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ سے محروم تھے اور اب زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کی آمد پر بھی خاصے خوش ہیں۔
بین الاقوامی میچوں کے دوبارہ شروع ہونے سے کرکٹ کے سٹیڈیموں میں بھی رونقیں لوٹ آئیں گے۔
،تصویر کا کیپشنبین الاقوامی میچوں کے دوبارہ شروع ہونے سے کرکٹ کے سٹیڈیموں میں بھی رونقیں لوٹ آئیں گے۔
ان میچوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستے بھی تعینات رہیں گے۔
،تصویر کا کیپشنان میچوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستے بھی تعینات رہیں گے۔
ایک طویل عرصے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے میچ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے شائقین میں بڑی دلچسپی پائی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک طویل عرصے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے میچ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے شائقین میں بڑی دلچسپی پائی جاتی ہے۔