پاکستان میں پوست کی کاشت اب بھی کیسے ممکن؟
حکام کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں قبضے میں لیے جانے والی منشیات کی مقدار کے سلسلے میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد میں نامہ نگار ہارون رشید نے ’نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن‘ کے سیکریٹری محمد غالب علی بندیشہ سے پوچھا کہ ہر سال پوست کی کاشت اب بھی ممکن کیسے ہو رہی ہے۔