نیپال میں زلزلے سے تباہی اور ہلاکتیں

نیپال میں سنیچر کی صبح شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں

سنیچر کو نیپال میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات کا دلدوز منظر۔ اس زلزلے میں تازہ اطلاعات کے مطابق تقریبا دو ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو نیپال میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات کا دلدوز منظر۔ اس زلزلے میں تازہ اطلاعات کے مطابق تقریبا دو ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیپال کے سرکاری ذرائع کے مطابق سنیچر کی صبح آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں
،تصویر کا کیپشننیپال کے سرکاری ذرائع کے مطابق سنیچر کی صبح آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں
خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے کہیں زیادہ لوگ تباہ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنخدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے کہیں زیادہ لوگ تباہ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیمیں اور عام شہری اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو ملبے سے نکال رہے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زلزلے کے خوف اور مکانات تباہ ہونے کے نتیجے میں کھلے آسمان تلے رات گزار رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنامدادی ٹیمیں اور عام شہری اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو ملبے سے نکال رہے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زلزلے کے خوف اور مکانات تباہ ہونے کے نتیجے میں کھلے آسمان تلے رات گزار رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ماؤنٹ ایورسٹ کے ایک کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے سے جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ماؤنٹ ایورسٹ کے ایک کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے سے جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ایورسٹ کی جانب سے برف کے تودے گرنے کی یہ تصویر کوہ پیماؤں کے بیس کیمپ سے لی گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس میں جزوی طور پر بیس کیمپ اس کی زد میں آیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایورسٹ کی جانب سے برف کے تودے گرنے کی یہ تصویر کوہ پیماؤں کے بیس کیمپ سے لی گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس میں جزوی طور پر بیس کیمپ اس کی زد میں آیا ہے۔
زلزلے کے بعد بھارت نے سب سے پہلے امدادی ٹیمیں نیپال روانہ کی ہیں جبکہ پاکستان نے بھی چار سی وی تھرٹی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان، طبی عملہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی ٹیم بھی نیپال کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنزلزلے کے بعد بھارت نے سب سے پہلے امدادی ٹیمیں نیپال روانہ کی ہیں جبکہ پاکستان نے بھی چار سی وی تھرٹی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان، طبی عملہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی ٹیم بھی نیپال کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نیپال کے ضلع کاسکی کے ہیڈکواٹر پوکھرا کے مشرق میں 80 کلومیٹر دور کا علاقہ ہے
،تصویر کا کیپشنامریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نیپال کے ضلع کاسکی کے ہیڈکواٹر پوکھرا کے مشرق میں 80 کلومیٹر دور کا علاقہ ہے
زلزلے کے جھٹکے نیپال کے پڑوسی ملک بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان تک محسوس کیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنزلزلے کے جھٹکے نیپال کے پڑوسی ملک بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان تک محسوس کیے گئے۔
یہاں بعض خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے جو صدمے کو ضبط کرنے سے قاصر ہیں عقب میں چتا کی آگ دیکھی جا سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہاں بعض خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے جو صدمے کو ضبط کرنے سے قاصر ہیں عقب میں چتا کی آگ دیکھی جا سکتی ہے۔
نیپال کے وزیرِ اطلاعات میریندرا ریجال نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ زلزلے کے مرکز کے اردگرد کے علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں جاننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننیپال کے وزیرِ اطلاعات میریندرا ریجال نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ زلزلے کے مرکز کے اردگرد کے علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں جاننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا مذید کہنا تھا کہ ’ ہمیں اس وقت جس ناگہانی صورتحال کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں مختلف بین الاقوامی تنظیموں کی مدد درکار ہے کیونکہ ان کے پاس بہتر معلومات اور آلات موجود ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنوزیر اطلاعات کا مذید کہنا تھا کہ ’ ہمیں اس وقت جس ناگہانی صورتحال کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں مختلف بین الاقوامی تنظیموں کی مدد درکار ہے کیونکہ ان کے پاس بہتر معلومات اور آلات موجود ہیں۔‘
بعض افراد سڑکوں پر آنے والے شگاف کو دیکھ رہے ہیں جو زلزلے کی شدت کے شواہد فراہم کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبعض افراد سڑکوں پر آنے والے شگاف کو دیکھ رہے ہیں جو زلزلے کی شدت کے شواہد فراہم کرتے ہیں۔
امدادی ٹیمیں دارالحکومت کھٹمنڈو میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکانے میں مصروف ہیں جہاں کئی تاریخی عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنامدادی ٹیمیں دارالحکومت کھٹمنڈو میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکانے میں مصروف ہیں جہاں کئی تاریخی عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ کھٹمنڈو میں بے شمار عمارتیں خستہ حال ہیں اور گنجان آباد تنگ گلیوں میں ہرگھر میں کئی افراد رہتے ہیں
،تصویر کا کیپشنخبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ کھٹمنڈو میں بے شمار عمارتیں خستہ حال ہیں اور گنجان آباد تنگ گلیوں میں ہرگھر میں کئی افراد رہتے ہیں
کھٹنڈو کے مرکزی ہسپتال میں زخمیوں کو مسلسل لایا جا رہا ہے جن میں سے کئی ایک کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹے ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ زلزلے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکھٹنڈو کے مرکزی ہسپتال میں زخمیوں کو مسلسل لایا جا رہا ہے جن میں سے کئی ایک کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹے ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ زلزلے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
نیپالی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو شہر میں ایک قدیم تاریخی عمارت بھی منہدم ہوئی ہے جس میں خدشہ ہے کہ کم از کم 50 افراد پھنس گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننیپالی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو شہر میں ایک قدیم تاریخی عمارت بھی منہدم ہوئی ہے جس میں خدشہ ہے کہ کم از کم 50 افراد پھنس گئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویٹ سائٹس پر قدیم مندروں اور دیگر عمارتوں کی تباہی کی تصاویر جاری کی جارہی ہیں، تاہم نقصانات کی مجموعی تصویر سامنے آنے میں ابھی وقت لگے گا۔
،تصویر کا کیپشنسماجی رابطوں کی ویٹ سائٹس پر قدیم مندروں اور دیگر عمارتوں کی تباہی کی تصاویر جاری کی جارہی ہیں، تاہم نقصانات کی مجموعی تصویر سامنے آنے میں ابھی وقت لگے گا۔
زلزلے سے کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اسے پروازوں کے لیے بند کر دیا گيا ہے۔
،تصویر کا کیپشنزلزلے سے کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اسے پروازوں کے لیے بند کر دیا گيا ہے۔
نیپال ریڈیو نے لوگوں سے گھروں سے باہر رہنے کی اپیل کی ہے کیونکہ مزید جھٹکوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے بعد سے گاہے بگاہے زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننیپال ریڈیو نے لوگوں سے گھروں سے باہر رہنے کی اپیل کی ہے کیونکہ مزید جھٹکوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے بعد سے گاہے بگاہے زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔
ایک زخمی مزدور نے بتایا کہ ’ یہ ایک بہت خوفناک تجربہ تھا۔ میں اپنی مرہم پٹی کا انتظار کر رہا ہوں لیکن ہسپتال کا عملہ زخمیوں کی بہتات کی وجہ سے تمام لوگوں کا علاج کرنے سے قاصر ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنایک زخمی مزدور نے بتایا کہ ’ یہ ایک بہت خوفناک تجربہ تھا۔ میں اپنی مرہم پٹی کا انتظار کر رہا ہوں لیکن ہسپتال کا عملہ زخمیوں کی بہتات کی وجہ سے تمام لوگوں کا علاج کرنے سے قاصر ہے۔‘
اتوار کو ملبے سے باہر آتا ہو ایک شخص اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ عقب میں تباہ مندر نظر آ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناتوار کو ملبے سے باہر آتا ہو ایک شخص اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ عقب میں تباہ مندر نظر آ رہا ہے۔