کئی دہائیوں سے خاموش رہنے کے بعد جنوبی چلی کا کیلبوکو آتش فشاں چند گھنٹوں کے اندر اندر دو دفعہ پھٹ چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکئی دہائیوں سے ٹھنڈا رہنے کے بعد جنوبی چلی کا کیلبوکو آتش فشاں چند گھنٹوں میں دو دفعہ پھٹ چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے سے اکٹھے کیے گئے وڈیو فوٹیج میں لاوے اور راکھ کا ایک بہت بڑا بادل دکھائی دے رہا ہے جو فضا میں کئی کلومیٹر تک پھیل رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکیلبوکو چلی کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ہے لیکن اس کے پھٹنے کے کوئی نشان نہیں دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے علاقے میں ریڈ الرٹ قرار دیا ہے اور 12 میل کے دائرے کے اندر اندر رہنے والے چار ہزار سے زائد لوگوں کو علاقے سے باہر نکالا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاس کے علاقے اینسیناڈا کے علاوہ دو چھوٹے علاقوں کے رہائشیوں کو اپنے گھر چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پویرتو واراس کے علاقے کو بھی ریڈ الرٹ پر ڈالا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنقریبی شہر پیورٹو مانٹ کو راکھ کے ایک بادل نے گھیرے میں لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے بعد چلی میں دنیا کے دوسرے سب سے بڑے آتش فشاں ہیں جن میں سے تقریباً 500 کسی بھی وقت فعال ہو سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی چلی میں کئی ماہ کے بعد یہ دوسرا آتش فشاں ہے جو پھٹا ہے۔ گذشتہ مارچ میں ولاریکا آتش فشاں پھٹا تھا۔
،تصویر کا کیپشنبیلکوبو کے دامن میں سینکڑوں لوگ رہتے ہیں۔ وزیر داخلہ رادریگو پینائلیلو نے متاثرین سے گزارش کی کہ وہ ’باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ پرسکون رہیں۔‘