جانور رات کی تاریکی میں کیا کرتے ہیں

انفراریڈ تصاویر کی مدد سے ان جانوروں کی تصاویر کھینچی گئی ہیں جو دن میں اپنے مسکن سے باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں۔

فوٹوگرافر ایرک میڈرڈ نے ایسے جانداروں کے دلچسپ لمحات کی انفراریڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے تصاویر کھینچی ہیں جب عام طور پر اپنے مسکن سے دن کی روشنی میں باہر نہیں نکلتے ہیں۔ جس میں گھروں میں رہنے والےیہ چوہے بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر ایرک میڈرڈ نے ایسے جانداروں کے دلچسپ لمحات کی انفراریڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے تصاویر کھینچی ہیں جب عام طور پر اپنے مسکن سے دن کی روشنی میں باہر نہیں نکلتے ہیں۔ جس میں گھروں میں رہنے والےیہ چوہے بھی شامل ہیں۔
ایرک میڈرڈ نے اپنے انفراریڈ کیمرے کو بہتر کرنے میں 25 سال لگائے اور عام طور پر وہ فرانس میں اپنےگھر سے متصل وڈ لینڈ میں زیادہ کام کرتے ہیں۔ اس علاقے میں رات کو بڑی تعداد میں جنگلی حیات دیکھی جا سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنایرک میڈرڈ نے اپنے انفراریڈ کیمرے کو بہتر کرنے میں 25 سال لگائے اور عام طور پر وہ فرانس میں اپنےگھر سے متصل وڈ لینڈ میں زیادہ کام کرتے ہیں۔ اس علاقے میں رات کو بڑی تعداد میں جنگلی حیات دیکھی جا سکتی ہے۔
میڈارڈ کے مطابق’ جانداروں کی رات کے وقت تصاویر حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ دن کےبرعکس رات کے وقت یہ کافی متحرک ہوتے ہیں۔‘ جنگل میں ایک نیولا چوہے کا شکار کر کے واپس جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیڈارڈ کے مطابق’ جانداروں کی رات کے وقت تصاویر حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ دن کےبرعکس رات کے وقت یہ کافی متحرک ہوتے ہیں۔‘ جنگل میں ایک نیولا چوہے کا شکار کر کے واپس جا رہا ہے۔
یورپ میں پائے جانے والے پائین نیولے کافی دبلے پتلے، شرمیلے اور رنگدار ہوتے ہیں۔یہ نیولے زیادہ تر کھوکھلے درختوں کے سوراخوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیورپ میں پائے جانے والے پائین نیولے کافی دبلے پتلے، شرمیلے اور رنگدار ہوتے ہیں۔یہ نیولے زیادہ تر کھوکھلے درختوں کے سوراخوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
فوٹوگرافر کے مطابق’جانوروں کی رات کی زندگی کے بارے میں عام لوگ زیادہ نہیں جانتے ہیں اور جنگلی حیات کے ماہرین کو بھی اس کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انفراریڈ کیمرے کی مدد سے ان جانوروں کی پوشیدہ زندگی سامنے لانا ممکن ہو سکا کہ تاریکی میں ان کی سرگرمیاں کیا ہوتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر کے مطابق’جانوروں کی رات کی زندگی کے بارے میں عام لوگ زیادہ نہیں جانتے ہیں اور جنگلی حیات کے ماہرین کو بھی اس کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انفراریڈ کیمرے کی مدد سے ان جانوروں کی پوشیدہ زندگی سامنے لانا ممکن ہو سکا کہ تاریکی میں ان کی سرگرمیاں کیا ہوتی ہیں۔
میڈرڈ کو جنگی حیات کی فوٹو گرافی کا شوق 28 سال پہلے ہوا تھا جب انھوں نے ایک بجو کی بلیک اینڈ وائٹ فلم کی مدد سے تصاویر کھینچی تھیں۔یہ بجو ہر رات سینکڑوں کی تعداد میں کچوے کھا جاتے تھے۔
،تصویر کا کیپشنمیڈرڈ کو جنگی حیات کی فوٹو گرافی کا شوق 28 سال پہلے ہوا تھا جب انھوں نے ایک بجو کی بلیک اینڈ وائٹ فلم کی مدد سے تصاویر کھینچی تھیں۔یہ بجو ہر رات سینکڑوں کی تعداد میں کچوے کھا جاتے تھے۔
میڈرڈ کے مطابق ان کی مخصوص انفراریڈ فلیش ٹیکنالوجی اور ساؤنڈ پروف یا بغیر آواز کے کیمرے کی وجہ سے جنگی حیات کو کیمرے کی موجودگی کے بارے میں علم ہی نہیں ہوتا تھا۔ اس تصویر میں یورپ میں پایا جانے والا بھورا ریچھ ہے۔ یہ ریچھ دن کے اوقات میں کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیڈرڈ کے مطابق ان کی مخصوص انفراریڈ فلیش ٹیکنالوجی اور ساؤنڈ پروف یا بغیر آواز کے کیمرے کی وجہ سے جنگی حیات کو کیمرے کی موجودگی کے بارے میں علم ہی نہیں ہوتا تھا۔ اس تصویر میں یورپ میں پایا جانے والا بھورا ریچھ ہے۔ یہ ریچھ دن کے اوقات میں کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔
فوٹو گرافر کے مطابق آپ کو جانوروں کی عادات کو پہلے سمجھنا چاہیے تاکہ کیمرے کا مخصوص جگہ پر لگایا جا سکے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں ہو گا کہ کوئی جاندار کہاں جائے گا اور کیا کرے گا تو اس صورت میں کامیابی نہیں ملے گی۔
،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر کے مطابق آپ کو جانوروں کی عادات کو پہلے سمجھنا چاہیے تاکہ کیمرے کا مخصوص جگہ پر لگایا جا سکے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں ہو گا کہ کوئی جاندار کہاں جائے گا اور کیا کرے گا تو اس صورت میں کامیابی نہیں ملے گی۔
میڈرڈ کےمطابق اگر توقع کے خلاف کوئی جانور اس جگہ پر نہ آئے جہاں کیمرا موجود ہے تو اس صورت میں کوئی کیمرا کوئی تصویر نہیں کھینچے گا۔
،تصویر کا کیپشنمیڈرڈ کےمطابق اگر توقع کے خلاف کوئی جانور اس جگہ پر نہ آئے جہاں کیمرا موجود ہے تو اس صورت میں کوئی کیمرا کوئی تصویر نہیں کھینچے گا۔