بی بی سی کے قارئین کی اتاری ہوئی تصاویر سے ایک انتخاب
،تصویر کا کیپشنبی بی سی کے قارئین کی جانب سے بھیجی جانے والی تصاویر پر مبنی اس گیلری کا موضوع ہے ’قلعہ‘۔ یہ تصویر ایڈنبرا کے قلعے کی ہے اور اسے بھیجا ہے ریمنڈ بکلی نے.
،تصویر کا کیپشننیولی شا کہتے ہیں کہ ’وہ بسنت کی ایک ڈھلتی ہوئی دوپہر تھی اور ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے نارتھمبرلینڈ میں بیمبرگ کا قلعہ دھوپ میں نہا رہا ہو۔ اس قلعے کی اکثر تصاویر ساحل سمندر سے کھینچی جاتی ہیں لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ نیلے آسمان کے نیچے گھاس کے پیچھے کھڑے ہوکر اس کی تصویر کھینچوں۔‘
،تصویر کا کیپشنمارک ٹوڈ کا کہنا تھا ’میں نے کریک ڈیس چیولیرس نامی قلعے کی یہ تصویر کئی برس پہلے شام کے وقت چھٹیوں کے دوران کھینچی تھی۔ مجھے اس قلعے سے پیار ہے۔ آپ یہاں پورا دن گزار سکتے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنسمون بورو کے بقول ’نورتھمبرلینڈ کا ڈنسٹنبرہ قلعہ بے حد حسین ہے‘
،تصویر کا کیپشنایلیگزینڈر بروک ہاؤٹن کہتے ہیں کہ ’یہ تصویر میں نے اٹلی کی کومو جھیل پر کشتی میں بیٹھ کر لی تھی۔ جس وقت میں تصویر لے رہا تھا قلعہ بادلوں میں چھپا تھا لیکن دھیرے دھیرے بال چھٹے اور قلعہ دکھائی دیا۔‘
،تصویر کا کیپشنکرس برائنٹ کہتے ہیں کہ ’یہ برطانیہ کے علاقے چیپسٹو میں واقع مقامی قلعہ ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنمیتھو سٹیونس کا کہنا ہے کہ ’یہ تصویر مشرقی ایسکس میں واقع بوڈیم قلعے کی ہے۔ اس قلعے پر جب دھوپ پڑتی ہے تو یہ بے حد حسین لگتا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنیہ تصویر سپین کے سمندر کے ساحل پر بنے ریت کے قلعے کی ہے جسے مارک بائنہیم نے بھیجا ہے۔
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ بریڈبری بتاتے ہیں کہ ’یہ تصویر روم کے سینٹ اینجیلو قلعے کی ہے۔ یہ قلعہ شہنشاہ ہیڈرئن کا مقبرہ بھی ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے ویلز کے علاقے میں واقع تیرھویں صدی کے ڈولوڈلن قلعے کی یہ تصویر پیرونو الگیری نے بھیجی ہے۔