بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کی رنز کی برسات

نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے پہلے سیمی فائنل کی پہلی اننگز کی تصویری جھلکیاں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کوری اینڈرسن نے تین وکٹیں ضرور حاصل کیں لیکن وہ انتہائی مہنگے ثابت ہوئے اور انھوں نے 12 کی اوسط سے رنز دے ڈالے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کوری اینڈرسن نے تین وکٹیں ضرور حاصل کیں لیکن وہ انتہائی مہنگے ثابت ہوئے اور انھوں نے 12 کی اوسط سے رنز دے ڈالے۔
اس میچ میں حیرت انگیز طور پر نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ نہایت ناقص رہی اور انھوں نے کئی یقینی موقعے گنوائے۔ اس تصویر میں کپتان میک کلم ایک کیچ چھوڑ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس میچ میں حیرت انگیز طور پر نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ نہایت ناقص رہی اور انھوں نے کئی یقینی موقعے گنوائے۔ اس تصویر میں کپتان میک کلم ایک کیچ چھوڑ رہے ہیں۔
کوری اینڈرسن فاف ڈوپلیسی کے کیچ کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔ امپائر نے اپیل مسترد کر دی تھی لیکن ریویو کے بعد تھرڈ امپائر نے اینڈرسن کے حق میں فیصلہ دیا۔
،تصویر کا کیپشنکوری اینڈرسن فاف ڈوپلیسی کے کیچ کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔ امپائر نے اپیل مسترد کر دی تھی لیکن ریویو کے بعد تھرڈ امپائر نے اینڈرسن کے حق میں فیصلہ دیا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور وہ 45 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور وہ 45 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
38 اوور کا کھیل جونہی مکمل ہوا تو بارش شروع ہو گئی جس سے کھیل خاصی دیر رکا رہا، اور ڈک ورتھ لیوس سسٹم حرکت میں آ گیا۔
،تصویر کا کیپشن38 اوور کا کھیل جونہی مکمل ہوا تو بارش شروع ہو گئی جس سے کھیل خاصی دیر رکا رہا، اور ڈک ورتھ لیوس سسٹم حرکت میں آ گیا۔
میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد میدان میں موجود تھی۔
،تصویر کا کیپشنمیچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد میدان میں موجود تھی۔