ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ ورلڈ کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل: تصاویر
،تصویر کا کیپشنکرکٹ کے 11ویں ورلڈ کپ مقابلوں کا تیسرا کوارٹر فائنل جمعے کو آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کھیلا گیا
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔آسٹریلیا نے 214 رنز کا مطلوبہ ہدف 34ویں اوور میں حاصل کر لیا۔سیمی فائنل میں آسٹریلوی ٹیم 26 مارچ کو سڈنی میں دفاعی چیمپیئن بھارت کا سامنا کرے گی جو اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ اور شین واٹسن نے نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔
،تصویر کا کیپشنوہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو خاصا پریشان کیا اور اسی کوشش میں وہ مائیکل کلارک اور ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرکے اس عالمی کپ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 16 تک بھی لے گئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے لیے وہاب ریاض نے دو وکٹیں لیں جبکہ سہیل خان اور احسان عادل نے ایک ایک وکٹ لی۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی بولرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا
،تصویر کا کیپشنپاکستانی بلے بازوں کے پاس تیز اور شاٹ پچ گیندوں کا کوئی جواب نہ تھا
،تصویر کا کیپشنمچل سٹارک نے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلوائی اور ان کا شکار سرفراز احمد تھے جو گذشتہ دو میچوں میں عمدہ بلے بازی کر چکے تھے مگر اس بات صرف دس رنز ہی بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنپانچویں اوور میں ہی دونوں اوپنرز کے پویلین جانے کے بعد مصباح اور حارث نے محتاط مگر پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے 73 رنز کی شراکت قائم کی۔
،تصویر کا کیپشنمصباح میکسویل کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوگئے۔
،تصویر کا کیپشنحارث سہیل نے 41 رنز کی اننگز کھیلی لیکن جب ٹیم کو ان کی وکٹ پر ضرورت تھی تو وہ پویلین لوٹ گئے
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے تین اہم کھلاڑی مڈ وکٹ باؤنڈری پر ایرون فنچ کے ہاتھوں کیچ ہوئے
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی نے 15 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور پھر باؤنڈری پر فنچ کا اس میچ میں تیسرا کیچ بنے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کپتان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں آخری اننگز بھی تھی جو مایوس کن انداز میں ختم ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ شائقین کی خاصی تعداد موجود تھی اور ٹیم کے کم سکور پر ہی مایوس نظر آنا شروع ہو گئے تھے