کوارٹر فائنل میں جانے کی’تیاریاں‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کرکٹ کے عالمی کپ میں اتوار کو پول بی میں اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کرکٹ کے عالمی کپ میں اتوار کو پول بی میں اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز پریکٹس کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم کرکٹ کے عالمی کپ میں اتوار کو پول بی میں اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز پریکٹس کر رہے ہیں۔
ایڈیلیڈ کے اسی میدان میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ 2015 کے میچوں کا آغاز کیا تھا لیکن یہ آغاز مایوس کن رہا تھا اور اسے بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپئر سرفراز نے ابھی تک ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں عمدہ بلے بازی کے علاوہ چھ کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کیا۔
،تصویر کا کیپشنایڈیلیڈ کے اسی میدان میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ 2015 کے میچوں کا آغاز کیا تھا لیکن یہ آغاز مایوس کن رہا تھا اور اسے بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپئر سرفراز نے ابھی تک ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں عمدہ بلے بازی کے علاوہ چھ کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کیا۔
پاکستان کے لیے کوارٹرفائنل تک رسائی اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ آئرلینڈ کو شکست دے۔ اگر ایسا نہ ہوسکا تو آئرلینڈ کی ٹیم آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لے گی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے لیے کوارٹرفائنل تک رسائی اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ آئرلینڈ کو شکست دے۔ اگر ایسا نہ ہوسکا تو آئرلینڈ کی ٹیم آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لے گی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان ایک مرتبہ پھر کولھے میں تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اور اتوار کے روز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت یقینی نہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان ایک مرتبہ پھر کولھے میں تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اور اتوار کے روز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت یقینی نہیں۔
17 مارچ 2007 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا ایک تکلیف دہ دن تھا جب ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ میں عمر اکمل ابھی تک قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن17 مارچ 2007 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا ایک تکلیف دہ دن تھا جب ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ میں عمر اکمل ابھی تک قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں مشکلات سے دوچار رہی اور جیتنے والے میچوں میں بولرز نے اہم کردار ادا کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں مشکلات سے دوچار رہی اور جیتنے والے میچوں میں بولرز نے اہم کردار ادا کیا۔