،تصویر کا کیپشن آسٹریلوی شہر برسبین میں کرکٹ کے 11 ویں عالمی کپ کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی پوری ٹیم 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے چھ چوکوں کی مدد سے 50 جبکہ چنگمبورہ نے چار چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد عرفان نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرسبین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے سکے۔
،تصویر کا کیپشنفاسٹ بولر چتارا نے اپنے پہلے دو میڈن اوورز میں دونوں اوپنرز کو پویلین روانہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے ناصر جمشید اس میچ میں بھی ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کی ٹیم نے میچ کے ابتدائی اوورز سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
،تصویر کا کیپشندوہرے نقصان کے بعد مصباح الحق اور حارث سہیل نے انتہائی محتاط انداز اپنایا اور انتہائی سست روی سے بلے بازی کی۔
،تصویر کا کیپشنمصباح الحق محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے سکور کو آگے بڑھانے میں لگے رہے لیکن اننگز کے آخری اوورز میں وہ بھی 72 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔
،تصویر کا کیپشنعمر اکمل 33 رنز پر ولیمز کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور ایک بار پھر وکٹ پر زیادہ دیر ٹھہرنے میں ناکام رہے۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبورا نے فیلڈنگ کرتے ہوئے خود کو زخمی کر لیا۔