برسبین میں زمبابوے کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس: تصاویر
،تصویر کا کیپشنکرکٹ 2015 میں گروپ بی میں اتوار کو پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے برسبین کے گابا سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ٹیم نے ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں اور اسے دونوں میچوں میں بھارت اور ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تربیتی سیشن سے قبل کپتان مصباح الحق گراؤنڈ کے عملے سے بات چیت کرتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کو نیٹ پریکٹس کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی بلے بازی کی پریکٹس میں مصروف رہے۔
،تصویر کا کیپشنکپتان مصباح الحق بھی نیٹ پریکٹس کرتے رہے۔ سنیچر کو ویسٹ انڈیز سے 150 رنز سے شکست کے بعد مصباح نے کہا تھا کہ اب پاکستانی ٹیم ایک دوراہے پر کھڑی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی بولنگ کوچ مشتاق احمد فاسٹ بولر محمد عرفان کو پریکٹس کے دوران ہدایات دیتے ہوئے۔ ورلڈ کپ کے پہلے دونوں میچوں میں بیٹنگ کے علاوہ بولنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی ٹیم موثر کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو پاکستانی بلے باز یونس خان پریکٹس کرتے دکھائی دیے تھے۔ اس ورلڈ کپ میں یونس خان کی کارکردگی ناقص رہی ہے اور ان کی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشاہد آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران اپنی باری سے پہلے گراؤنڈ کے عملے سے گفتگو کر رہے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل تک رسائی کو اپنے لیے مشکل بنا دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم کے دو مرکزی باؤلر سہیل خان اور رہاب ریاض پریکٹس سے پہلے گالف کار میں سٹیڈیم کی سیر کر رہے ہیں۔