دبئی کی 1105 فٹ بلند عمارت میں آگ

دبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک میں آتشزدگی کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

دبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک میں آتشزدگی کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشندبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک میں آتشزدگی کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
دبئی مرینا کے علاقے میں واقعے ’ٹارچ‘ نامی اس 1105 فٹ بلند عمارت میں آگ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب 50ویں منزل پر لگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیلی۔
،تصویر کا کیپشندبئی مرینا کے علاقے میں واقعے ’ٹارچ‘ نامی اس 1105 فٹ بلند عمارت میں آگ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب 50ویں منزل پر لگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے پھیلی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس پر قابو پا لیا گيا۔
،تصویر کا کیپشنآتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچے اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس پر قابو پا لیا گيا۔
ایک عینی شاہد رولا نے بی بی سی کو بتایا: ’بظاہر آگ 50 ویں منزل پر لگي تھی اور صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 60ویں منزل تک پہنچ گئی۔ بظاہر یہ نظر آ رہا تھا کہ باہر کی جانب والے اپارٹمنٹس ہی اس کی زد میں آئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایک عینی شاہد رولا نے بی بی سی کو بتایا: ’بظاہر آگ 50 ویں منزل پر لگي تھی اور صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 60ویں منزل تک پہنچ گئی۔ بظاہر یہ نظر آ رہا تھا کہ باہر کی جانب والے اپارٹمنٹس ہی اس کی زد میں آئے ہیں۔
تاحال آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
امدادی آپریشن کے دوران ہزاروں افراد کو متاثرہ عمارت سے نکالا گیا اور ابھی تک کسی ہلاکت کی خبر نہیں۔
،تصویر کا کیپشنتاحال آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ امدادی آپریشن کے دوران ہزاروں افراد کو متاثرہ عمارت سے نکالا گیا اور ابھی تک کسی ہلاکت کی خبر نہیں۔
ایک عینی شاہد رولا نے بتایا کہ شہری تحفظ کا عملہ جلدی آیا اور انھوں نے کسی بھی ہلاکت سے انکار کیا ہے۔ ہر کسی سے مکان بروقت خالی کروا لیا گیا اور ہمارے خیال سے سب ٹھیک ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک عینی شاہد رولا نے بتایا کہ شہری تحفظ کا عملہ جلدی آیا اور انھوں نے کسی بھی ہلاکت سے انکار کیا ہے۔ ہر کسی سے مکان بروقت خالی کروا لیا گیا اور ہمارے خیال سے سب ٹھیک ہے۔