پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ہفتے کے روز ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ میں مدمقابل ہورہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ہفتے کے روز ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ میں مدمقابل ہورہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشندونوں ٹیموں کو ایک جیسی صورتحال کا سامنا ہے ۔پاکستانی ٹیم بھارت سے ہارچکی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ نہ رکھنے والی آئرلینڈ کی ٹیم کے ہاتھوں ہزیمت سے دوچار ہوئی ہے ۔اسطرح دونوں ٹیموں کو اس میچ میں جیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ کھوئے ہوئے اعتماد کی بحالی کے ساتھ ساتھ کوارٹرفائنل تک رسائی کو زد نہ پہنچے۔
،تصویر کا کیپشنیہ میچ ہارنے والی ٹیم کے لیے حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں کیونکہ اس میچ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کو جنوبی افریقہ جیسے بڑے خطرے کا سامنا کرنا ہے ۔ویسٹ انڈیز کا بھارت سے میچ بھی باقی ہے اور پاکستان کو آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں حریف ٹیموں سے زیادہ اندرونی مسائل کے سبب اپنے آپ سے نبردآزما ہے جس کے نتیجے میں متعدد کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ۔
،تصویر کا کیپشنآئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں بھی اس کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام رہی جسے سمنز اور ڈیرن سیمی نے سنبھالا لیکن بولرز تین سو چار کے اسکور کا دفاع نہ کرسکے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ میں نو میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے تین پاکستان جیتا ہے چھ میں ویسٹ انڈیز کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشندونوں کے درمیان ورلڈ کپ میں آخری مقابلہ 2011 میں ڈھاکہ میں ہوا تھا ۔ اس کوارٹرفائنل میچ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔