کرکٹ ورلڈ کپ کا پانچواں دن

ورلڈ کپ کی تاریخ میں افغانستان کا پہلا میچ: تصاویر

 کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں میں بدھ کو گروپ اے میں بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان سے ہو رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشن کرکٹ ورلڈ کپ مقابلوں میں بدھ کو گروپ اے میں بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان سے ہو رہا ہے۔
آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن اوپنرز اس کا خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن اوپنرز اس کا خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔
افغان بولر میر واعظ اشرف نے بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنافغان بولر میر واعظ اشرف نے بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی۔
حسن حامد سمیت افغانستان کے بولروں نے آغاز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحسن حامد سمیت افغانستان کے بولروں نے آغاز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے بیٹسمین محموداللہ رن رن آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے تاہم وہ بڑا سکور نہ کر سکے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے بیٹسمین محموداللہ رن رن آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے تاہم وہ بڑا سکور نہ کر سکے۔
یہ دونوں ٹیمیں ماضی میں صرف ایک بار 2014 کے ایشیا کپ میں مدِمقابل آ چکی ہیں جہاں افغانستان نے بنگلہ دیش کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنیہ دونوں ٹیمیں ماضی میں صرف ایک بار 2014 کے ایشیا کپ میں مدِمقابل آ چکی ہیں جہاں افغانستان نے بنگلہ دیش کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔