لاہور میں خودکش دھماکہ

لاہور میں پولیس لائنز کے قریب خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس لائنز کے قریب خودکش دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس لائنز کے قریب خودکش دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ دھماکہ منگل کی دوپہر ایمپریس روڈ پر واقع قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائنز کے بیرونی دروازے کے باہر ہوا۔
،تصویر کا کیپشنیہ دھماکہ منگل کی دوپہر ایمپریس روڈ پر واقع قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائنز کے بیرونی دروازے کے باہر ہوا۔
پنجاب پولیس کے آئی جی مشتاق سکھیرا نے جائے وقوعہ کے دورے کے بعد کہا کہ یہ خودکش حملہ تھا جس میں پانچ سے سات کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب پولیس کے آئی جی مشتاق سکھیرا نے جائے وقوعہ کے دورے کے بعد کہا کہ یہ خودکش حملہ تھا جس میں پانچ سے سات کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے کچھ دیر بعد ریسکیو 1122 کے کارکن بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو میو اورگنگا رام ہسپتال پہنچایا۔
،تصویر کا کیپشندھماکے کے کچھ دیر بعد ریسکیو 1122 کے کارکن بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو میو اورگنگا رام ہسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ دوپہر بارہ بج کر 36 منٹ پر پولیس لائنز سے متصل عمارت کے باہر ہوا جس سے موقع پر کھڑی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق یہ دھماکہ دوپہر بارہ بج کر 36 منٹ پر پولیس لائنز سے متصل عمارت کے باہر ہوا جس سے موقع پر کھڑی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ لاہور میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی اداروں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان جماعت الاحرار نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ لاہور میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی اداروں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔