نیشنل جیوگرافک ٹریولر کے تصویری مقابلے میں منتخب ہونے والے چھ تصاویر۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ کے نیشنل جیوگرافک ٹریولر نے 2015 کے تصویری مقابلے کے چھ مختلف موضوعات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی تصاویر جاری کی ہیں۔ ’ایکشن‘ کی درجہ بندی میں یانک ٹارگونسکی کی یہ تصویر سرفہرست رہی جو انھوں نے سری لنکا میں ٹرین کے سفر کے دوران کھینچی تھی۔
،تصویر کا کیپشنبیری رابرٹسن کی تصویر ’جانوروں‘ کی درجہ بندی میں کامیاب رہی۔ اس تصور میں فاک لینڈ کے جزیروں پر’پینگوئن‘ دکھائی دے رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنالیگزینڈرا رولکا دراگوئی ’لوگوں‘ کی درجہ بندی میں کامیاب رہے۔ انھوں نے رومانیہ میں نئے سال کے روایتی جشن کے دوران اس لڑکے کی تصویر کھینچی جس نے ریچھ کا حلیہ بنا رکھا تھا۔
،تصویر کا کیپشن’دریاؤں‘ کی درجہ بندی میں کلیری کارٹر نے ارجنٹائن کے شہر پیٹاگونیا میں برف سے منجمد دریا کی تصویر پر کامیابی حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنکرس ملر ’دیہی‘درجہ بندی میں کامیاب رہے۔ انھوں نے دنیا کے سب سے بڑے غار ’سان ڈونگ‘ میں اس گروپ کی تصاویر کھینچی جو غار سے باہر نکل رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنفلپ بروڈ کی لندن کے علاقے ساؤتھ بینک میں واقع مشہور سینٹ پال کیتھڈرل کی اس تصویر نے ’شہری‘ درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔