کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا پہلا دن

فنچ کی سنچری، فن کی ہیٹ ٹرک اور اینڈرسن کی آل راؤنڈ پرفارمنس: تصاویر

کرکٹ کے 11ویں عالمی کپ کا آغاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔ 44 دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شریک ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکرکٹ کے 11ویں عالمی کپ کا آغاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔ 44 دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شریک ہیں۔
سنیچر کو پہلے دن دو میچ کھیلے گئے جن میں سے ایک میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہے اور آسٹریلیا نے فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنیچر کو پہلے دن دو میچ کھیلے گئے جن میں سے ایک میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہے اور آسٹریلیا نے فتح کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اس میچ میں ورلڈ کپ 2015 کی پہلی سنچری پہلے ہی دن بن گئی جب آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشناس میچ میں ورلڈ کپ 2015 کی پہلی سنچری پہلے ہی دن بن گئی جب آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس میچ میں 2015 کے ورلڈ کپ کی پہلی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی آٹھویں ہیٹ ٹرک بھی ہوئی اور یہ اعزاز انگلینڈ کے سٹیون فن کے حصے میں آیا۔
،تصویر کا کیپشناس میچ میں 2015 کے ورلڈ کپ کی پہلی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی آٹھویں ہیٹ ٹرک بھی ہوئی اور یہ اعزاز انگلینڈ کے سٹیون فن کے حصے میں آیا۔
فن آسٹریلوی کپتان کو رن آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تاہم انھوں نے مجموعی طور پر 71 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔
،تصویر کا کیپشنفن آسٹریلوی کپتان کو رن آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تاہم انھوں نے مجموعی طور پر 71 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور آسٹریلیا کے گیندباز مچل مارش نے انگلینڈ کے ابتدائی چھ میں سے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنبڑے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور آسٹریلیا کے گیندباز مچل مارش نے انگلینڈ کے ابتدائی چھ میں سے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کے بیٹسمین ایئن بیل کے چہرے سے میچ کا نتیجہ واضح نظر آ رہا تھا وہ آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے بیٹسمین ایئن بیل کے چہرے سے میچ کا نتیجہ واضح نظر آ رہا تھا وہ آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے مداح بڑی تعداد میں نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے مداح بڑی تعداد میں نظر آئے۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا نے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جس سے قبل ٹرافی کی میدان میں نمائش کی گئی۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ اور سری لنکا نے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جس سے قبل ٹرافی کی میدان میں نمائش کی گئی۔
نیوزی لینڈ نے اس میچ میں 98 رنز کے واضح فرق سے فتح حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ نے اس میچ میں 98 رنز کے واضح فرق سے فتح حاصل کی۔
سری لنکن بولرز میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکن بولرز میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اس میچ کے مردِ میدان رہے اور جہاں انھوں نے جارحانہ 75 رنز بنائے وہیں دو وکٹیں بھی لیں۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اس میچ کے مردِ میدان رہے اور جہاں انھوں نے جارحانہ 75 رنز بنائے وہیں دو وکٹیں بھی لیں۔
332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے شروعات اچھی رہی تھریمانے نے بولڈ ہونے سے قبل 65 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشن332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے شروعات اچھی رہی تھریمانے نے بولڈ ہونے سے قبل 65 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے میچ میں عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی موجودہ فارم کے تحت اسے ورلڈ کپ کے مضبوط دعویداروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی موجودہ فارم کے تحت اسے ورلڈ کپ کے مضبوط دعویداروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم تو یہ میچ ہار گئی لیکن سری لنکن شائقین اپنے روایتی انداز میں لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کی ٹیم تو یہ میچ ہار گئی لیکن سری لنکن شائقین اپنے روایتی انداز میں لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔