’عام آدمی‘ نے دہلی میں جھاڑو پھیر دی

دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تاریخ ساز فتح کے بعد کہیں جشن تو کہیں مایوس اور کہیں سناٹا۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے تاریخی جیت حاصل کی ہے اور تخمینوں کے مطابق اسے 70 میں سے 67 سیٹیں ملی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے تاریخی جیت حاصل کی ہے اور تخمینوں کے مطابق اسے 70 میں سے 67 سیٹیں ملی ہیں۔
اس جیت کے بعد پارٹی کے کارکنان ڈھول تاشوں کی تھاپ پر جھوم اٹھے۔
،تصویر کا کیپشناس جیت کے بعد پارٹی کے کارکنان ڈھول تاشوں کی تھاپ پر جھوم اٹھے۔
فلمی گانے ’جہاں شہنائی بجتی ہے وہیں ماتم بھی ہوتا ہے‘ کی عکاسی برسرِاقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیمپ کی اس تصویر سے ہوتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنفلمی گانے ’جہاں شہنائی بجتی ہے وہیں ماتم بھی ہوتا ہے‘ کی عکاسی برسرِاقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیمپ کی اس تصویر سے ہوتی ہے۔
اروند کیجریوال نے تازہ رجحانات سامنے آنے کے بعد دہلی میں اپنے حامیوں کی ایک ریلی میں کہا ہے کہ ’جو ذمہ داری ملی ہے اس سے کافی ڈر بھی لگ رہا ہے۔‘
،تصویر کا کیپشناروند کیجریوال نے تازہ رجحانات سامنے آنے کے بعد دہلی میں اپنے حامیوں کی ایک ریلی میں کہا ہے کہ ’جو ذمہ داری ملی ہے اس سے کافی ڈر بھی لگ رہا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’میں درخواست کرتا ہوں پوری پارٹی سے کہ ذرا سا بھی غرور نہ کریں۔ کانگریس کا اور بی جے پی کا یہ حال غرور کی وجہ سے ہوا۔ اگر ہم نے بھی یہ کیا تو یہی سبق عوام ہمیں پانچ سال بعد دکھائیں گے۔‘
،تصویر کا کیپشنانھوں نے مزید کہا: ’میں درخواست کرتا ہوں پوری پارٹی سے کہ ذرا سا بھی غرور نہ کریں۔ کانگریس کا اور بی جے پی کا یہ حال غرور کی وجہ سے ہوا۔ اگر ہم نے بھی یہ کیا تو یہی سبق عوام ہمیں پانچ سال بعد دکھائیں گے۔‘
کانگریس ان انتخابات میں کوئی سیٹ حاصل نہ کر سکی۔ پارٹی کے مایوس کارکنوں میں اب پرینکا گاندھی میں امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکانگریس ان انتخابات میں کوئی سیٹ حاصل نہ کر سکی۔ پارٹی کے مایوس کارکنوں میں اب پرینکا گاندھی میں امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔
جوں جوں رجحانات سامنے آتے گئے عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر لوگوں کی بھیڑ اکٹھی ہوتی گئی۔
،تصویر کا کیپشنجوں جوں رجحانات سامنے آتے گئے عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر لوگوں کی بھیڑ اکٹھی ہوتی گئی۔
کیجریوال نے اپنے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’جو سچائی کے راستے پر چلتے ہیں، کائنات کی طاقتیں بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنکیجریوال نے اپنے تمام حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’جو سچائی کے راستے پر چلتے ہیں، کائنات کی طاقتیں بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔‘
 عام آدمی پارٹی کے حامی جگہ جگہ سڑکوں پر ناچتے گاتے نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشن عام آدمی پارٹی کے حامی جگہ جگہ سڑکوں پر ناچتے گاتے نظر آئے۔