ہانگ کانگ میں پیلی چھتریاں پھر سڑکوں پر

گذشتہ سال کے مظاہروں اور دھرنوں کے بعد ہانگ کانگ کے جمہوریت پسند مظاہرین نے اس سال کا پہلا بڑا جلوس اتوار کو نکالا

اتوار یکم فروری کو دسیوں ہزاروں افراد نے ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ کیا اور عالمی طور پر تسلیم شدہ حق رائے دہی کے لیے نعرے لگائے۔
،تصویر کا کیپشناتوار یکم فروری کو دسیوں ہزاروں افراد نے ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ کیا اور عالمی طور پر تسلیم شدہ حق رائے دہی کے لیے نعرے لگائے۔
جلوس میں شامل مظاہرین نے ہانگ کانگ میں جمہوریت پسندی کی علامت بن جانے والی پیلی چھتریاں اٹھا رکھی تھیں۔
،تصویر کا کیپشنجلوس میں شامل مظاہرین نے ہانگ کانگ میں جمہوریت پسندی کی علامت بن جانے والی پیلی چھتریاں اٹھا رکھی تھیں۔
جلوس کے تمام راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور مظاہرین نو آبادیاتی دور کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنجلوس کے تمام راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور مظاہرین نو آبادیاتی دور کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ جلوس میں طلبا اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی۔
،تصویر کا کیپشنمبصرین کا کہنا ہے کہ جلوس میں طلبا اور نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی۔
اس جلوس کو مظاہرین اپنی اسی مہم کا حصہ قرار دیتے ہیں جس کے تحت انہوں نے چند ماہ پہلے ’اکوپائی‘ یا ’قبضہ کر لو‘ کے نام سے چین کی مرکزی حکومت سے زیادہ سے زیادہ جمہوری حقوق حاصل کرنے کی مہم چلائی تھی۔
،تصویر کا کیپشناس جلوس کو مظاہرین اپنی اسی مہم کا حصہ قرار دیتے ہیں جس کے تحت انہوں نے چند ماہ پہلے ’اکوپائی‘ یا ’قبضہ کر لو‘ کے نام سے چین کی مرکزی حکومت سے زیادہ سے زیادہ جمہوری حقوق حاصل کرنے کی مہم چلائی تھی۔
ہانگ کانگ کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس بعد میں بڑے جلوس میں شامل ہو گئے جس کا رخ پارلیمان کی عمارت کی جانب تھا۔
،تصویر کا کیپشنہانگ کانگ کے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس بعد میں بڑے جلوس میں شامل ہو گئے جس کا رخ پارلیمان کی عمارت کی جانب تھا۔
جلوس میں ہانگ کانگ کے طلبا کے رہنما اینگس چاؤ، جوشوا وانگ اور آسکر لئی نمایاں نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنجلوس میں ہانگ کانگ کے طلبا کے رہنما اینگس چاؤ، جوشوا وانگ اور آسکر لئی نمایاں نظر آئے۔
ان کے علاوہ طالبعلم رہنما ایلکس چاؤ نے بھی اتوار کی بڑی ریلی میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنان کے علاوہ طالبعلم رہنما ایلکس چاؤ نے بھی اتوار کی بڑی ریلی میں شرکت کی۔
مظاہرین نے بہت سے کتبے اور کپڑے کے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’میں حقیقی عالمی جمہوریت چاہتا ہوں‘ جیسے نعرے درج تھے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین نے بہت سے کتبے اور کپڑے کے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’میں حقیقی عالمی جمہوریت چاہتا ہوں‘ جیسے نعرے درج تھے۔