بھارت کے 65ویں یومِ جمہوریہ کی تقریب جس کے مہمانِ خصوصی امریکی صدر براک اوباما تھے۔
،تصویر کا کیپشنآج 26 جنوری کو بھارت اپنا 65واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے جس کے سلسلے میں دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنیومِ جمہوریہ کی اس پریڈ میں امریکی صدر براک اوباما نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنشدید بارش کی وجہ سے پریڈ کے شرکا، شائقین حتیٰ کے مہمان تک بھیگ گئے
،تصویر کا کیپشناتوار کو دونوں ممالک نے سول جوہری معاہدے کے ضمن میں پیش رفت کی، جس کے تحت اب امریکی کمپنیاں بھارت کو غیرفوجی جوہری ٹیکنالوجی فراہم کر سکیں گی۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی فوج کا ایک بینڈ اونٹوں پر سوار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی سرحدی سکیورٹی فورس بی ایس ایف کے اہلکار موٹر سائیکلوں پر سوار کرتب پیش کرتے ہوئے
،تصویر کا کیپشنبھارتی ریاست مہارشٹرا کی نمائندگی کرنے والا ایک فلوٹ فنکاروں کے ساتھ پریڈ میں شریک۔
،تصویر کا کیپشندہلی کے مشہور لال قلعے کے قریب ہونے والی یومِ جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے والے شائقین اپنے موبائل فونز سے تصاویر بنا رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبارش میں بھیگنے سے بچنے کے لیے اکثر مہمان یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے پروگرام کی کاپیاں سر پر رکھے ہوئے ہیں۔