اوباما، مودی کی ’چائے پر چرچا ‘

امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ وہ بھارت کی غیر معمولی میزبانی کے شکرگزار ہیں۔

صدر اوباما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس کے گارڈن میں ’واک اور ٹاک‘ کی۔
،تصویر کا کیپشنصدر اوباما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس کے گارڈن میں ’واک اور ٹاک‘ کی۔
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ سول جوہری معاہدے کے چھ سال بعد اب دونوں ممالک اس ضمن میں تجارتی سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ سول جوہری معاہدے کے چھ سال بعد اب دونوں ممالک اس ضمن میں تجارتی سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔
صدر براک اوباما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی کے ساتھ ’چائے پر چرچا (گفتگو)‘ کا بھی ذکر کیا۔
،تصویر کا کیپشنصدر براک اوباما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی کے ساتھ ’چائے پر چرچا (گفتگو)‘ کا بھی ذکر کیا۔
صدر اوباما جب راشٹرپتی بھون یعنی ایوان صدر میں پہنچے تو انھیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنصدر اوباما جب راشٹرپتی بھون یعنی ایوان صدر میں پہنچے تو انھیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
امریکی صدر براک اوباما اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون سے بھارتی وقت کے مطابق صبح پونے دس بجے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر اترے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی صدر براک اوباما اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون سے بھارتی وقت کے مطابق صبح پونے دس بجے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر اترے۔
بھارتی وزیر اعظم نے پروٹوکول کے برخلاف امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔
،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیر اعظم نے پروٹوکول کے برخلاف امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔
صدر اوباما پروگرام کے مطابق راشٹرپتی بھون یعنی ایوان صدر پہنچے جہاں روایتی طور پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنصدر اوباما پروگرام کے مطابق راشٹرپتی بھون یعنی ایوان صدر پہنچے جہاں روایتی طور پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
براک اوباما نے اس کے بعد راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔
،تصویر کا کیپشنبراک اوباما نے اس کے بعد راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔
دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور گلے بھی ملے۔
،تصویر کا کیپشندونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور گلے بھی ملے۔
براک اوباما نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر یادگار کے طور پر درخت بھی لگایا۔
،تصویر کا کیپشنبراک اوباما نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر یادگار کے طور پر درخت بھی لگایا۔
اس موقع پر انھوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گل افشانی کی۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر انھوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گل افشانی کی۔
حیدرآباد ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کی بات جاری ہے جہاں دونوں نے ساتھ میں لنچ کیا۔
،تصویر کا کیپشنحیدرآباد ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کی بات جاری ہے جہاں دونوں نے ساتھ میں لنچ کیا۔