یمن میں حوثی باغیوں اور فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں اور فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنیمن کے صدارتی محل کے ارد گرد موٹر کے گولے داغے گئے جبکہ شہر میں گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیمن میں شیعہ حوثی باغیوں اور سنّی شدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپیر کی صبح سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں کا مرکز شہر میں صدارتی محل کا قریبی علاقہ بتایا جا رہا ہے تاہم شہر کے تقریباً ہر حصے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیمن میں شیعہ حوثی باغیوں اور سنّی شدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی کی شدت کی وجہ سے بہت سے لوگ شہر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحوثی قبائل کو حکومت سے معاہدے کی تحت صنعا سے پیچھے ہٹنا تھا لیکن انھوں نے مرکزی اور مغربی یمن میں اپنے دائرہ کار اور کنٹرول کو مزید وسعت دے دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ تازہ جھڑپیں باغیوں کی جانب سے صد عبدالربوح منصور ہادی کے چیف آف سٹاف احمد کے اغوا کے دو دن بعد شروع ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحوثی قبائل کو حکومت سے معاہدے کی تحت صنعا سے پیچھے ہٹنا تھا لیکن انھوں نے مرکزی اور مغربی یمن میں اپنے دائرہ کار اور کنٹرول کو مزید وسعت دے دی ہے۔
،تصویر کا کیپشنجزیرہ نما عرب میں برسرپیکار القاعدہ نے جہاں گذشتہ چار سالوں میں یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہٹانے کی احتجاجی تحریک سے پیدا ہونے والی بےچینی اور افراتفری کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے وہیں حوثی قبائل کی طرف سے بھی موجودہ صدر ہادی کی حکومت کو مزاحمت کا سامنا ہے۔