پیٹرول کی قلت برقرار

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیٹرول کی قلت کا بحران کئی روز سے جاری

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کئی روز سے پیٹرول کا شدید بحران جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کئی روز سے پیٹرول کا شدید بحران جاری ہے۔
صوبے کے اکثر پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں جبکہ چند کھلے ہوئے پیٹرول پمپس پر کم مقدار میں پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنصوبے کے اکثر پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں جبکہ چند کھلے ہوئے پیٹرول پمپس پر کم مقدار میں پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول کی قلت کی وجہ سے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس پر صارفین کی ایک بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے اور اکثر اوقات یہ پیٹرول پمپس جلد ہی بند کر دیے جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپیٹرول کی قلت کی وجہ سے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس پر صارفین کی ایک بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے اور اکثر اوقات یہ پیٹرول پمپس جلد ہی بند کر دیے جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے مسئلے کے ذمے داران کے تعین کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی جبکہ پیٹرول کی سپلائی 12000 ٹن سے بڑھا کر 15600 ٹن کر دی گئی ہے
،تصویر کا کیپشنوفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے مسئلے کے ذمے داران کے تعین کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی جبکہ پیٹرول کی سپلائی 12000 ٹن سے بڑھا کر 15600 ٹن کر دی گئی ہے
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب کے شمالی اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں پٹرول کی قلت ہے اور پیٹرول کی رسد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔پیٹرول کی قلت کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔پیٹرول پمپس پر خواتین بھی بوتلوں کے ساتھ کھلا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑی نظر آتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنوفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب کے شمالی اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں پٹرول کی قلت ہے اور پیٹرول کی رسد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔پیٹرول کی قلت کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔پیٹرول پمپس پر خواتین بھی بوتلوں کے ساتھ کھلا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑی نظر آتی ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد کے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں اور شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد کے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں اور شہریوں کو پیٹرول کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
پیٹرول کی قلت کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں گدھوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنپیٹرول کی قلت کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں گدھوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔