پیغمبرِ اسلام کے خاکے کی اشاعت پر پاکستان میں مظاہرے
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی رسالے میں پیغمبرِ اسلام کے خاکے کی اشاعت کے خلاف پاکستان میں جمعے کو یومِ احتجاج منایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس احتجاج کی اپیل مذہبی جماعتوں نے کی تھی اور اس اپیل پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین توہین آمیز خاکہ بنانے والے افراد اور اسے شائع کرنے والے رسالے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین میں سے بیشتر کا تعلق مذہبی جماعتوں سے تھا اور انھوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے۔
،تصویر کا کیپشنملتان میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی اور فرانس کا قومی پرچم بھی نذرِ آتش کیا۔
،تصویر کا کیپشنلاہور میں مظاہروں کے خدشے کے پیشِ نظر امریکی قونصلیٹ کی جانب جانے والی سڑک رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی اور وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔