کیمرون انٹرنیٹ شدت پسندی سے پریشان
برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون دو روزہ دورے پر امريکہ میں ہیں جہاں ان کے ايجنڈے پر ايک اہم معاملہ سائبر سکيورٹی اور دہشتگردي کےليے انٹرنيٹ کے استعمال کو ختم کرنا ہے۔ برطانيہ چاہتا ہے کہ ٹويٹر اور فيس بک جيسي کمپنياں اس مقصد ميں خفيہ اداروں سے تعاون کريں۔ ليکن ان کي يہ خواہش ايک متنازعہ خواہش بھی ہے۔