پیرس میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری

پیرس میں رسالے چارلی ایبڈو پر حملے کے مبینہ حملہ آور کی تلاش میں آپریشن جاری۔

پیرس کے شمال مشرق علاقے ڈامارٹن آں گوئل میں رسالے چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور ایک عمارت میں موجود ہیں اور پولیس نے عمارت کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ پیرس کے مشرقی علاقے میں ایک کوشر مارکیٹ میں مسلح فرد نے دو افراد کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپیرس کے شمال مشرق علاقے ڈامارٹن آں گوئل میں رسالے چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور ایک عمارت میں موجود ہیں اور پولیس نے عمارت کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ پیرس کے مشرقی علاقے میں ایک کوشر مارکیٹ میں مسلح فرد نے دو افراد کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیرس کے مشرق میں پورت دی واں سین کے علاقے میں ایک مسلح شخص نے کوشر مارکیٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ مسلح شخص نے دو افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیرس کے مشرق میں پورت دی واں سین کے علاقے میں ایک مسلح شخص نے کوشر مارکیٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ مسلح شخص نے دو افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ہیلی کاپٹر عمارت پر پرواز کر رہے ہیں۔ پولیس نے مبینہ حملہ آوروں کا تعاقب اس وقت شروع کیا جب انھوں نے ایک مرکزی شاہراہ سے گاڑی چوری کی۔
،تصویر کا کیپشنپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ہیلی کاپٹر عمارت پر پرواز کر رہے ہیں۔ پولیس نے مبینہ حملہ آوروں کا تعاقب اس وقت شروع کیا جب انھوں نے ایک مرکزی شاہراہ سے گاڑی چوری کی۔
پولیس اہلکار سکوٹر پر افراد دو افراد کو زبردستی کوشر سپر مارکیٹ جانب سے روک رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپولیس اہلکار سکوٹر پر افراد دو افراد کو زبردستی کوشر سپر مارکیٹ جانب سے روک رہے ہیں۔
پیرس میں متعدد پوما ہیلی کاپٹر عمارت کے آس پاس پرواز کر رہے ہیں جبکہ درجنوں پولیس کی گاڑیوں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپیرس میں متعدد پوما ہیلی کاپٹر عمارت کے آس پاس پرواز کر رہے ہیں جبکہ درجنوں پولیس کی گاڑیوں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں مبینہ حملہ آور ایک پرنٹنگ پریس کے دفتر میں موجود ہیں اور انھوں نے ایک شخص کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق دونوں مبینہ حملہ آور ایک پرنٹنگ پریس کے دفتر میں موجود ہیں اور انھوں نے ایک شخص کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
پولیس اس عمارت کے آس پاس کی عمارتوں اور سکولوں میں موجود افراد اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس اس عمارت کے آس پاس کی عمارتوں اور سکولوں میں موجود افراد اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیرس کے مشرق میں پورٹ ڈی واں سین کے علاقے میں ایک مسلح شخص نے کوشر مارکیٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیرس کے مشرق میں پورٹ ڈی واں سین کے علاقے میں ایک مسلح شخص نے کوشر مارکیٹ میں متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پورت دی واں سین میں جو مسلح شخص ہے وہ وہی شخص ہے جس نے جمعرات کو پیرس میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق پورت دی واں سین میں جو مسلح شخص ہے وہ وہی شخص ہے جس نے جمعرات کو پیرس میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔
پولیس اہلکار پیرس میں واقع جامع مسجد کے باہر جمعے کی نماز کے وقت پہرہ دے رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس اہلکار پیرس میں واقع جامع مسجد کے باہر جمعے کی نماز کے وقت پہرہ دے رہا ہے۔