پیرس حملے کے بعد دعائیہ تقریبات

پیرس میں ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملے کے بعد مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پیرس کے ڈیلا ریپبلک میں ایک اندازے کے مطابق 35,000 افراد نے شمعیں جلا کر مرنے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے دارالحکومت پیرس میں رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پیرس کے ڈیلا ریپبلک میں ایک اندازے کے مطابق 35,000 افراد نے شمعیں جلا کر مرنے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فرانس کے جنوب میں ماؤنٹیپیلر کے مقام پر لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا کر خاموش مظاہرہ کیا۔ ان پلے کارڈز پر میں چارلی ہوں کے نعرے درج تھے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے جنوب میں ماؤنٹیپیلر کے مقام پر لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا کر خاموش مظاہرہ کیا۔ ان پلے کارڈز پر میں چارلی ہوں کے نعرے درج تھے۔
اس پیغام کو ٹیبلٹس اور موبائل فونز کے ذریعے بھی پھیلایا گیا۔
،تصویر کا کیپشناس پیغام کو ٹیبلٹس اور موبائل فونز کے ذریعے بھی پھیلایا گیا۔
فرانس کے علاقے لیون میں کچھ افراد نے ہاتھوں میں قلم اٹھا کر جبکہ دیگر نے فرانس کا قومی ترانہ گایا۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے علاقے لیون میں کچھ افراد نے ہاتھوں میں قلم اٹھا کر جبکہ دیگر نے فرانس کا قومی ترانہ گایا۔
لندن کے ٹرافالگر سکوائر میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے فرانس کے رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے ٹرافالگر سکوائر میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے فرانس کے رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع فرانسیسی سفارت خانے کے باہر لوگوں نے جمع ہو کر فرانس میں ہلاک ہونے والے افراد کو یاد کیا۔
،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع فرانسیسی سفارت خانے کے باہر لوگوں نے جمع ہو کر فرانس میں ہلاک ہونے والے افراد کو یاد کیا۔
ویانا، میڈرڈ، برلن اور برسلز میں بھی لوگوں نے فرانس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے شمعیں روشن کیں۔
،تصویر کا کیپشنویانا، میڈرڈ، برلن اور برسلز میں بھی لوگوں نے فرانس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے شمعیں روشن کیں۔