فرانسیسی رسالے پر مسلح حملہ

مسلح افراد پیرس کے طنزیہ رسالے چارلی ایبڈو پر حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکام کے مطابق مشہور طنزیہ رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکام کے مطابق مشہور طنزیہ رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق بظاہر یہ حملہ مسلمان شدت پسندوں نے کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق بظاہر یہ حملہ مسلمان شدت پسندوں نے کیا ہے۔
فرانسیسی صدرفرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ حکام کے مطابق کم از کم دو مسلح افراد نے رائفلوں کی مدد سے رسالے کے دفتر میں فائرنگ کی اور ایک گاڑی میں فرار ہونے سے پہلے ان کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
،تصویر کا کیپشنفرانسیسی صدرفرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ حکام کے مطابق کم از کم دو مسلح افراد نے رائفلوں کی مدد سے رسالے کے دفتر میں فائرنگ کی اور ایک گاڑی میں فرار ہونے سے پہلے ان کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس واقعے کے بعد پیرس میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے مسلح اہلکار تعینات کیے گئے ہیں
،تصویر کا کیپشناس واقعے کے بعد پیرس میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور اہم مقامات کی حفاظت کے لیے مسلح اہلکار تعینات کیے گئے ہیں
پیرس کی پولیس نے شہر اور اس کے نواح میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بہت بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپیرس کی پولیس نے شہر اور اس کے نواح میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بہت بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔
،تصویر کا کیپشنفرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔
فرانس کے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’سیاہ نقاب پہنے ہوئے دو حملہ آور عمارت میں داخل ہوئے۔ وہ کلاشنکوفوں سے مسلح تھے۔ چند ہی منٹ بعد ہم نے شدید فائرنگ کی آوازیں سنیں۔‘
،تصویر کا کیپشنفرانس کے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’سیاہ نقاب پہنے ہوئے دو حملہ آور عمارت میں داخل ہوئے۔ وہ کلاشنکوفوں سے مسلح تھے۔ چند ہی منٹ بعد ہم نے شدید فائرنگ کی آوازیں سنیں۔‘