کراچی میں غیر قانونی اسلحے کی تلفی

کراچی میں پیرا ملٹری فورس رینجرز نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران قبضے میں لیا گیا اسلحہ تلف کر دیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل کو رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران قبضے میں لیا گیا اسلحہ تلف کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل کو رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران قبضے میں لیا گیا اسلحہ تلف کیا۔
کراچی میں سال 2013 سے رینجرز کی سربراہی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں سال 2013 سے رینجرز کی سربراہی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہے۔
رینجرز نے ان کارروائیوں کے دوران سینکڑوں چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
،تصویر کا کیپشنرینجرز نے ان کارروائیوں کے دوران سینکڑوں چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
پاکستان میں غیر قانونی اسلحے کا مسئلہ کافی عرصے سے زیربحث ہے اور متعدد بار حکومت نے ایسے افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان بھی کیا جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں غیر قانونی اسلحے کا مسئلہ کافی عرصے سے زیربحث ہے اور متعدد بار حکومت نے ایسے افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان بھی کیا جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے۔
کراچی میں امن و امان کی صورتحال کافی عرصے سے خراب ہے اور یہاں پر سکیورٹی فورسز پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں امن و امان کی صورتحال کافی عرصے سے خراب ہے اور یہاں پر سکیورٹی فورسز پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں۔
کراچی میں ایک عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں مذہبی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ہدف بنایا گیا اور حکام کے مطابق ایسے واقعات کی ایک وجہ غیرقانونی اسلحہ بھی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں مذہبی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ہدف بنایا گیا اور حکام کے مطابق ایسے واقعات کی ایک وجہ غیرقانونی اسلحہ بھی ہے۔
پشاور میں سکول پر حملے کے بعد سے کراچی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنپشاور میں سکول پر حملے کے بعد سے کراچی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔