ایئر ایشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ بحیرۂ جاوا سے برآمد
،تصویر کا کیپشناتوار کی صبح انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہونے والے مسافر بردار طیارے کا ملبہ دو دن کی تلاش کے بعد منگل کو بحیرۂ جاوا میں تلاش کر لیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنتلاش کے بین الاقوامی آپریشن میں مصروف اداروں اور کارکنوں کو سطحِ سمندر سے جہاز کا دروازہ اور کارگو دروازہ ملا۔
،تصویر کا کیپشنسمندر سے ملنے والے سامان میں مسافروں کے سوٹ کیس بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیائی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں ملبے کی اشیا کی تصاویر دکھائیں اور آپریشن کی تفصیلات دیں۔
،تصویر کا کیپشنحکام نے ملبے کو فوری طور پر تفتیشی حکام کے حوالے کیا ہے جو حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی طور پر انڈونیشیا کے بحریہ نے 40 لاشوں کی برآمدگی کی بھی اطلاع دی تاہم بعد میں طیارے کی تلاش کی کارروائی کے سربراہ بمبانگ سوئلستیو کا کہنا ہے کہ منگل کی شام تک صرف تین لاشیں تلاش کی جا سکی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنطیارے کا ملبہ ملنے کی خبر اس کے مسافروں کے لواحقین پر بجلی بن کر گری اور ان کی اپنے پیاروں کو زندہ دیکھنے کی تمام امیدیں اس اعلان کے ساتھ دم توڑ گئیں۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے امدادی ٹیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ لاپتہ ہونے والے مسافروں اور عملے کو تلاش کرنے پر مرکوز رکھیں۔
،تصویر کا کیپشنبدقسمت طیارے کی تلاش کی کارروائی میں درجنوں کی تعداد میں طیارے، ہیلی کاپٹر بحری جہاز اور کشتیاں شریک رہے۔
،تصویر کا کیپشنطیارے کا ملبہ ملنے کی خبر پھیلتے ہی ہلاک شدگان کی یاد میں پھول رکھنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔