ایئر ایشیا کے گمشدہ طیارے کی تلاش جاری ہے۔ تصویری جھلکیاں
،تصویر کا کیپشنسنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر ایئر ایشیا کا ایک اہلکار فضائی کپمنی کے لاپتہ طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو متوجہ کرنے کے لیے پرواز کے نمبر QZ8501 والا کارڈ اٹھائے کھڑا ہے۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کی مشرقی ریاست جاوا میں سورابایا کے جواندا ہوائی اڈے پر لاپتہ طیارے کے مسافروں کے ناموں کی فہرست آویزاں کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنایک شخص سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد کی معلومات دینے والے الیکٹرانک بورڈ کی جانب اشارہ کر رہا ہے جس پر ایئر ایشیا کی اس پرواز کے آگے لکھا ہے، ’کاؤنٹر پر جائیں۔‘
،تصویر کا کیپشنسنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر مسافر ایئر ایشیا کے کاؤنٹر کے آگے قطار بنائے کھڑے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایئر ایشیا کی پرواز کے مسافروں کے رشتہ دار مشرقی جاوا میں سورابایا کے جواندا ہوائی اڈے پر لاپتہ طیارے کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے انتظار میں غم سے نڈھال ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے پر ایک میڈیکل کونسلر صحافیوں سے بات کر رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنایئر ایشیا براعظم کی سب سے بڑی بجٹ فضائی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے سربراہ ٹونی فرنینڈس ہیں اور اس کی ذیلی کمپنیاں فلپائن، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، انڈیا اور سنگاپور میں ہیں۔ کمپنی کا مرکز ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہے جہاں کا فضائی اڈا اس کی سرگرمیوں کا سب سے بڑا مرکز ہے۔