فِن لینڈ کے فوٹوگرافر مِکو لیگرسٹاڈ کے ’کنارہ‘ نامی سلسلۂ تصاویر سے انتخاب
،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر مِکو لیگرسٹاڈ نے قطب شمالی کے قریب واقع ملک فن لینڈ کے خوبصورت مناظر کی تصاویر اتاری ہیں۔ انھوں نے تصاویر کے اس سلسلے کو ’کنارہ‘ یا آخری سِرا کا نام دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنرقبے کے لحاظ سے فِن لینڈ بڑا ملک ہے، تاہم یہاں آبادی کم ہے۔ ملک کا تقریباً دو تہائی جنگلات پر مشتمل ہے اور رقبے کے دسویں حصے پر جھیلیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشہروں اور قصبوں میں روشنی کی وجہ سے آپ ستاروں کو نہیں دیکھ پاتے، لیکن برقی روشنیوں سے دور نکل جائیں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ پورا آسمان جگمگا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشن31 سالہ مِکو لیگرسٹاڈ دارالحکومت ہلسنکی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ایک قصبے میں رہتے ہیں اور رات کے مناظر کی تصویر بندی کے لیے وہ قصبے سے باہر نکل جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن’مجھے فضا کی تصویریں اتارنا بہت اچھا لگتا ہے۔ رات اور صبح سویرے کی روشنی مجھے اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ میں تصویریں یا تو ساحل پر جا کر اتارتا ہوں یا شہروں سے بہت دُور جا کر۔‘
،تصویر کا کیپشنمِکو لیگرسٹاڈ کہتے ہیں: ’مجھے پہلی مرتبہ فوٹوگرافی کا شوق اس وقت ہوا جب میں اپنے کچھ عزیزوں سے ملنے کار میں جا رہا تھا۔ سارے دن کی بارش کے بعد سورج غروب ہو رہا تھا۔ میں نے یہ خوبصورت نظارہ دیکھا جہاں دھند سورج کی آخری کرنوں سے مل رہی تھی۔ میں نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ ایسے حیران کن مناظر کی تصویریں اتارتا رہوں گا۔‘
،تصویر کا کیپشن مِکو لیگرسٹاڈ کہتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ منظر یہ ہے جسے وہ ’منقسم‘ کا نام دیتے ہیں۔’یہ تصویر اس بہترین لمحے کی عکاسی کرتی ہے جب آپ سمندر کے کنارے کھڑے ہوئے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنمِکو لیگرسٹاڈ نے فوٹو گرافی کی کوئی باقاعدہ تربیت نہیں لی بلکہ خود سے سیکھی اور وہ دسمبر 2008 سے ایسی تصاویر اتار رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمِکو لیگرسٹاڈ کی کئی تصاویر دنیا بھر میں کتابوں، رسالوں اور اشتہارت میں شائع ہو چکی ہیں۔