پاکستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پشاور کے سانحے کو یاد کیا۔
،تصویر کا کیپشنپشاور میں آرمی پبلک سکول میں منگل کو شدت پسندوں کے حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد کی ہلاکت کے تیسرے روز پشاور میں لوگ آرمی پبلک سکول کےگیٹ پر پھول لگا کر ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپشاور میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے انداز میں ہلاک ہونے والے بچوں کو یاد کیا۔
،تصویر کا کیپشنپشاور کے دوسرے سکولوں کےطلبا نے بھی آرمی پبلک سکول کے باہر اکٹھے ہو کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
،تصویر کا کیپشنسول سوسائٹی کے افراد نے ہلاک ہونے والوں بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے ان بچوں کے نام سے لائبیریاں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنمرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
،تصویر کا کیپشنلاہور کے ایک گرجا گھر میں لوگوں نے موم بتیاں روشن کر کے پشاور سکول دھماکے کے ہلاک شدگان کے لیے دعا کی۔
،تصویر کا کیپشندعائیہ تقاریب میں کئی لوگ آبدیدہ نظر آئے۔
،تصویر کا کیپشنایسی ایک دعائیہ تقریب میں حملے میں ہلاک ہونے والے ایک طالبعلم کے والد ان کی تصویر کے ہمراہ پہنچے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کے سینٹ پیٹرک کتھیڈرل میں عیسائی طالبات نے پشاور سکول حملے میں مرنے والے بچوں کو شمعیں جلا کر یاد کیا۔