سکول کے بچوں کی یاد میں شامِ بیداری

    • مصنف, ذیشان حیدر
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

اسلام آباد کی سوِل سوسائٹی کا دہشتگردی کے خلاف اظہارِ یکجہتی

ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں پشاور میں دہشتگردی کے شکار ہونے والے بچوں کی یاد میں ایک شامِ بیداری کا اہتمام کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں پشاور میں دہشتگردی کے شکار ہونے والے بچوں کی یاد میں ایک شامِ بیداری کا اہتمام کیا گیا۔
 جمعرات کی شام ہونے والے اس اجتماع میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشن جمعرات کی شام ہونے والے اس اجتماع میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
شام بیداری کے لیے منتظمین نے اسلام کے مرکز میں واقع لال مسجد کا انتخاب کیا۔
،تصویر کا کیپشنشام بیداری کے لیے منتظمین نے اسلام کے مرکز میں واقع لال مسجد کا انتخاب کیا۔
شرکا نے آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے بچوں کے نام لکھے جانے پیغامات کے علاوہ شدت پسندوں کے مبینہ حامیوں کے خلاف بھی پیغامات لکھے ہوئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنشرکا نے آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے بچوں کے نام لکھے جانے پیغامات کے علاوہ شدت پسندوں کے مبینہ حامیوں کے خلاف بھی پیغامات لکھے ہوئے تھے۔
ایک پلے کارڈ پر حملے میں ہلاک ہونے والے کچھ بچوں کے نام اور عمریں بھی درج تھیں۔
،تصویر کا کیپشنایک پلے کارڈ پر حملے میں ہلاک ہونے والے کچھ بچوں کے نام اور عمریں بھی درج تھیں۔
کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقعے پر پولیس کے افسران اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشنکسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقعے پر پولیس کے افسران اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
شام بیداری کے شرکا کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہ تھی۔
،تصویر کا کیپشنشام بیداری کے شرکا کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہ تھی۔