یومِ سوگ اور دعائیہ تقریبات

آرمی پبلک سکول پر حملے کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ، احتجاجی مظاہرے اور دعائیہ تقریبات۔

پشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان کے قتلِ عام کا نشانہ بننے والے بچوں اور دوسرے افراد کی تدفین کا عمل بدھ کے روز جاری رہا جب کہ ملک میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان کے قتلِ عام کا نشانہ بننے والے بچوں اور دوسرے افراد کی تدفین کا عمل بدھ کے روز جاری رہا جب کہ ملک میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں پاکستانی ہائی کمشنز اور سفارت خانوں میں قومی پرچم سوگ میں سرنگوں رہا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں پاکستانی ہائی کمشنز اور سفارت خانوں میں قومی پرچم سوگ میں سرنگوں رہا۔
ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران پشاور حملے کے خلاف دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھے ایک روزہ میچ کے دوران پشاور حملے کے خلاف دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ملک بھی آرمی پببلک سکول کی شاخوں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنملک بھی آرمی پببلک سکول کی شاخوں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔
ملک بھر کے سکولوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنملک بھر کے سکولوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی کے ایک سکول میں دن کا آغاز پشاور میں مرنے والوں کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کے ایک سکول میں دن کا آغاز پشاور میں مرنے والوں کے لیے دعا کے ساتھ کیا گیا۔
حیدر آباد میں بھی سکول کی طالبات نے قرآن خوانی اور دعا کی۔
،تصویر کا کیپشنحیدر آباد میں بھی سکول کی طالبات نے قرآن خوانی اور دعا کی۔
کراچی کے ایک سکول کی طالبات ہلاک ہونے والے طلبا کے لیے قران خوانی کرتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی کے ایک سکول کی طالبات ہلاک ہونے والے طلبا کے لیے قران خوانی کرتے ہوئے۔
پشاور میں سکول پر حملے اور بچوں کی ہلاکت پر راولپنڈی کے تاجروں نے سوگ کے طور پر بدھ کو اپنا کاروبار بند رکھا۔
،تصویر کا کیپشنپشاور میں سکول پر حملے اور بچوں کی ہلاکت پر راولپنڈی کے تاجروں نے سوگ کے طور پر بدھ کو اپنا کاروبار بند رکھا۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پشاور کے سکول پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پشاور کے سکول پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین اور سوگوران۔
،تصویر کا کیپشنحملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین اور سوگوران۔
کراچی میں وکلا نے بھی سکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں وکلا نے بھی سکول پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔