پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ

پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول طالبان شدت پسندوں کا نشانہ۔

پاکستان کے شہر پشاور میں فوج کے زیرِ انتظام چلنے والے سکول پر طالبان کے حملے میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر پشاور میں فوج کے زیرِ انتظام چلنے والے سکول پر طالبان کے حملے میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک سکول میں ایف سی کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس مسلح دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک سکول میں ایف سی کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس مسلح دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔
حملے کے کئی گھنٹے بعد تک سکول میں فوج کا آپریشن جاری رہا اور دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔
،تصویر کا کیپشنحملے کے کئی گھنٹے بعد تک سکول میں فوج کا آپریشن جاری رہا اور دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرِ صحت شہرام ترکئی کے مطابق اس حملے میں ہلاک شدگان کی 132 ہو چکی ہے جبکہ 122 افراد زخمی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنخیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرِ صحت شہرام ترکئی کے مطابق اس حملے میں ہلاک شدگان کی 132 ہو چکی ہے جبکہ 122 افراد زخمی ہیں۔
زخمیوں کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا
،تصویر کا کیپشنزخمیوں کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بڑی تعداد میں بچوں کو سکول سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بڑی تعداد میں بچوں کو سکول سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔
بچوں کے والدین اور لواحقین بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں سکول کے باہر پہنچ گئے۔
،تصویر کا کیپشنبچوں کے والدین اور لواحقین بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں سکول کے باہر پہنچ گئے۔
زخمی اور ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں دس سے 18 برس کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنزخمی اور ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں دس سے 18 برس کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
سکول کی عمارت کے بچ کر نکلنے والے عینی شاہدین میڈیا کے نرغے میں دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنسکول کی عمارت کے بچ کر نکلنے والے عینی شاہدین میڈیا کے نرغے میں دکھائی دیے۔
ہسپتالوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین اور رشتہ دار غم سے نڈھال دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنہسپتالوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین اور رشتہ دار غم سے نڈھال دکھائی دیے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے اس واقعے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی وفاقی حکومت نے اس واقعے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ہلاک شدگان کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنہلاک شدگان کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
پاکستان اور دنیا بھر سے اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اسے قومی سانحہ قرار دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور دنیا بھر سے اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور اسے قومی سانحہ قرار دیا گیا ہے۔