برطانوی دارالحکومت لندن میں مس ورلڈ 2014 کے انتخاب کی تیاریاں عروج پر۔
،تصویر کا کیپشنملکۂ عالم کے انتخاب میں وہ لمحہ بس آنے ہی والا ہے جب کسی کے سر حسن کا تاج چڑھے گا۔ لندن میں منعقد ہونے والے 64 ویں مس ورلڈ مقابلوں کے فاتح کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔
،تصویر کا کیپشنمس ورلڈ مقابلوں میں کئی مرحلے ہوتے ہیں۔ ملکۂ عالم کا یہ مقابلہ 20 نومبر سے جاری ہے۔ یہاں بھارت کی نمائندگی کرنے والی کوئل رانا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس مس ورلڈ مقابلوں میں دنیا کے 120 ممالک کی حسینائيں شرکت کر رہی ہے۔ یہاں مس برازیل کو سیلفی لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنان مقابلوں میں مختلف مراحل میں مختلف خصوصیتوں اور صلاحیتوں کی جانچ ہوتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے ویسٹ منسٹر کنٹری ہال میں مس ورلڈ میں شرکت کرنے والی اولیویا، مونیکا پیڈرسن اور پیرنیلی سورینسن کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگذشتہ سال مس ورلڈ کی فاتح مس فلپائن آج کی فاتح کو اس سال کی ملکۂ عالم کا تاج پہنائیں گی۔
،تصویر کا کیپشناس دوران چھ اہم مقابلے ہوئے جن میں بیوٹی ود پرپز (بامقصد حسن)، ملٹی میڈیا، ٹیلینٹ، فیشن، سپورٹس اور ٹاپ ماڈلز کے مقابلے شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشنیہاں موبائل فون پر تصویر دیکھتے ہوئے مس کولمبیا، مس کوسٹاریکا اور مس برازیل کو دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنرواں سال کی فاتح کا اعلان تھوڑی دیر میں ہوگا لیکن مقابلے میں شامل حریفوں کے دل ابھی سے دھڑک رہے ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنمس سپر نیشنل برطانیہ ژاندرا فلوریس مس فیشن کے لیے ریمپ پر چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جو کہ مس ورلڈ کے مقابلوں کا حصہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنمس جنوبی افریقہ رولینی سٹراس اور مس ٹرینیڈاڈ جین واڈیل کو مس سپورٹس کے مقابلوں میں اس انداز میں پایا گيا۔
،تصویر کا کیپشنلندن کے لی ویلی سپورٹس کمپلیکس میں مس ڈنمارک پرنیلی سورین سن کو کافی کے مگ کے ساتھ اس انداز میں دیکھا گیا۔