دنیا کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی

نیپال میں ’طاقت کی دیوی‘ کے مندر پر لاکھوں جانوروں کا چڑہاوا

نیپال میں ہندو دیوی ’گادھی مائی‘ کا متنازعہ میلہ شروع ہوگیا۔ ہندو مت میں گادھی مائی کو طاقت کی دیوی مانا جاتا ہے اور نیپال کے علاقے بڑیا پور میں اس میلے میں لاکھوں جانور کی قربانی دی جاتی ہے۔ (اس گیلری میں کچھ تصاویر ایسی ہیں جو آپ پرگراں گذر سکتی ہیں۔)
،تصویر کا کیپشننیپال میں ہندو دیوی ’گادھی مائی‘ کا متنازعہ میلہ شروع ہوگیا۔ ہندو مت میں گادھی مائی کو طاقت کی دیوی مانا جاتا ہے اور نیپال کے علاقے بڑیا پور میں اس میلے میں لاکھوں جانور کی قربانی دی جاتی ہے۔ (اس گیلری میں کچھ تصاویر ایسی ہیں جو آپ پرگراں گذر سکتی ہیں۔)
یہ میلہ ہر پانچ سال بعد گادھی مائی کے مندر پر منایا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں جانوروں کی اجتماعی قربانی کا سب سے بڑا موقع ہوتا ہے جہاں ہزاروں بھینسیں، سؤر، بکریاں،مرغ، کبوتر اور چوہے قربان کیے جاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ میلہ ہر پانچ سال بعد گادھی مائی کے مندر پر منایا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں جانوروں کی اجتماعی قربانی کا سب سے بڑا موقع ہوتا ہے جہاں ہزاروں بھینسیں، سؤر، بکریاں،مرغ، کبوتر اور چوہے قربان کیے جاتے ہیں۔
بھارت سے ہزارہا لوگ اپنے جانور چڑہاوے کے لیے یہاں لاتے ہیں۔ اس برس جانوروں کے سرحد پار لی جانے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے بھارت سے لائے جانے والے جانوروں کی تعداد معمول سے کم رہی۔
،تصویر کا کیپشنبھارت سے ہزارہا لوگ اپنے جانور چڑہاوے کے لیے یہاں لاتے ہیں۔ اس برس جانوروں کے سرحد پار لی جانے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے بھارت سے لائے جانے والے جانوروں کی تعداد معمول سے کم رہی۔
جانوروں کے حقوق کی علاقائی اور بین الاقوامی تنظیمیں میلے کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہاں جانوروں کو بیدردی سے مارا جاتا ہے۔ تاہم گادھی مائی کے پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی منتّیں پورا کرنے کے لیے جانوروں کو چڑھاوے کے لیے مندر پر لاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجانوروں کے حقوق کی علاقائی اور بین الاقوامی تنظیمیں میلے کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں یہاں جانوروں کو بیدردی سے مارا جاتا ہے۔ تاہم گادھی مائی کے پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی منتّیں پورا کرنے کے لیے جانوروں کو چڑھاوے کے لیے مندر پر لاتے ہیں۔
گادھی مائی کا میلہ برچھیاں اور مختلف سائز کے خنجر اور چھُرے فروخت کرنے والوں کے کیے آمدن کا ایک بڑا موقع ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنگادھی مائی کا میلہ برچھیاں اور مختلف سائز کے خنجر اور چھُرے فروخت کرنے والوں کے کیے آمدن کا ایک بڑا موقع ہوتا ہے۔
جانوروں کی اجتماعی قربانی کا آغاز ایک سفید چوہے، سؤر، کبوتر، بطخ، مرغی اور ایک بھینس کی قربانی سے ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنجانوروں کی اجتماعی قربانی کا آغاز ایک سفید چوہے، سؤر، کبوتر، بطخ، مرغی اور ایک بھینس کی قربانی سے ہوتا ہے۔
میلے میں ہر کوئی جانور ہلاک نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لیے مندر سے خصوصی اجازت لینا ضروری ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیلے میں ہر کوئی جانور ہلاک نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لیے مندر سے خصوصی اجازت لینا ضروری ہے۔
زائرین دور دراز علاقوں سے اپنے جانور لے کر کئی دنوں کی مسافت کے بعد پیدل مزار پر پہنچتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنزائرین دور دراز علاقوں سے اپنے جانور لے کر کئی دنوں کی مسافت کے بعد پیدل مزار پر پہنچتے ہیں۔
جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی تنقید کے جواب میں میلے کے منتظمین کا موقف یہ ہے کہ یہ میلہ یہاں کی صدیوں پرانی تہذیب کا حصہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
،تصویر کا کیپشنجانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی تنقید کے جواب میں میلے کے منتظمین کا موقف یہ ہے کہ یہ میلہ یہاں کی صدیوں پرانی تہذیب کا حصہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ایک اندازے کے مطابق جمعہ 28 نومبر کو میلے میں کم و بیش پانچ ہزار بھینسیں قربان کی گئیں۔
،تصویر کا کیپشنایک اندازے کے مطابق جمعہ 28 نومبر کو میلے میں کم و بیش پانچ ہزار بھینسیں قربان کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق معلوم نہیں کہ اس مرتبہ میلے میں قربان کیے جانوروں کی کل تعداد کیا ہوگی۔ سنہ 2009 کے گادھی مائی کے میلے میں تقریباً تین لاکھ جانور قربان کیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق معلوم نہیں کہ اس مرتبہ میلے میں قربان کیے جانوروں کی کل تعداد کیا ہوگی۔ سنہ 2009 کے گادھی مائی کے میلے میں تقریباً تین لاکھ جانور قربان کیے گئے تھے۔
اس موقع پر مردہ جانورں کے خون کی بدبو مندر کے ارد گرد دور دور تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر مردہ جانورں کے خون کی بدبو مندر کے ارد گرد دور دور تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
اس دو روزہ میلے کے اختتام پر مردہ جانوروں کو بڑے بڑے گڑھے کھود کر ان میں دبا دیا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس دو روزہ میلے کے اختتام پر مردہ جانوروں کو بڑے بڑے گڑھے کھود کر ان میں دبا دیا جاتا ہے۔