BBC News,
اردو
مواد پر جائیں
سیکشن
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
صفحۂ اول
پاکستان
آس پاس
ورلڈ
کھیل
فن فنکار
سائنس
ویڈیو
فلپ ہیوز کو خراجِ عقیدت
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے صرف تحریر پڑھیں
28 نومبر 2014
نوجوان آسٹریلوی کرکٹر کی ناگہانی موت پر سوگ۔
،تصویر کا کیپشن
25 سالہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی ناگہانی موت پر آسٹریلیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن
سڈنی میں میچ کے دوران باؤنسر لگنے سے ہلاک ہونے والے نوجوان آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی یاد میں اخبارات میں خصوصی ضمیمے شائع ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن
فل ہیوز کی یاد میں آسٹریلوی کرکٹ گراؤنڈز پر قومی اور ریاستی پرچم سرنگوں رہے۔
،تصویر کا کیپشن
فلپ کے ہوم گراؤنڈ پر انھیں خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشن
آسٹریلیا میں کرکٹ کے کھیل سے وابستہ افراد کے علاوہ عام لوگ بھی فلپ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچے۔
،تصویر کا کیپشن
کوئی گلدستے لایا تو کسی نے فلپ کی تصویر بنا کر انھیں یاد کیا۔
،تصویر کا کیپشن
ایک مداح نے اپنا پیغام آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے ہیٹ پر ہی تحریر کر دیا۔
،تصویر کا کیپشن
آسٹریلیا سے باہر شارجہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ڈریسنگ روم کے باہر اپنے بلے اور ٹوپیاں رکھ کر فلپ کو یاد کیا۔
،تصویر کا کیپشن
شارجہ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی فلپ کی یاد میں سیاہ پٹیاں باندھے اور ان کے نام کے حروف سینے پر لکھے میدان میں اترے۔
،تصویر کا کیپشن
آسٹریلیا میں بھارت اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان جمعے کو ہونے والا سائیڈ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔
You might also like:
news
|
sport
|
weather
|
worklife
|
travel
|
future
|
culture
|
world
|
business
|
technology