دبئی میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹیسٹ میچ کا آخری دن تصاویر میں
،تصویر کا کیپشندبئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ کی دلیرانہ ڈیکلیریشن کے بعد پاکستان کو جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا۔
،تصویر کا کیپشنجواب میں پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگز میں اظہر علی کے آؤٹ ہونے پر ٹیم کا مجموعی سکور دو وکٹ کے نقصان پر 70 رنز تھا تاہم 75 رنز پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ کپتان مصباح الحق پہلی اننگز میں 28 رنز بنا سکے تھے لیکن دوسری اننگز میں اپنا کھاتہ کھولے بغیر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز میں 13 رنز بنانے والے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے دوسری اننگز میں قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو، مارک کریگ نے دو اور ایش سودھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 250 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنجمعے کو میچ کے آخری روز کی خاص بات راس ٹیلر کی شاندار سنچری اور پاکستانی سپنر یاسر شاہ کی پانچ وکٹیں تھیں۔
،تصویر کا کیپشنیاسر شاہ نے 79 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے پہلی اننگز میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔