امریکہ میں شدید برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ریاستوں میں حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبفلو شہر میں بدھ کو چھ فٹ تک برف پڑنے کی پیش گوئی تھی اور مزید برفانی طوفان سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کی ریاستوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے دوسری جگہوں سے بھی اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے کئی حصوں میں لوگ خراب موسمی حالات کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ کئی جگہوں پر لوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے اور برفانی حالات اور تیز ہواؤں کی وجہ سے موٹروے پر حادثات ہوئے اور سکولوں کو بند کر دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنامریکی محکمۂ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں ایک دن میں چھ فٹ چار انچ برف پڑنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشننیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے نیشنل گارڈ کے 100 سے زیادہ اہلکاروں کو سڑکوں کو صاف کرنے اور برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے پر لگا دیا ہے۔