پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: تصاویر

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کی تصاویر

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔
،تصویر کا کیپشنپہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔
اس اننگز میں جو پاکستانی بیٹسمین بھی کریز پر آیا، اس نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے پہلے پانچ بیٹسمینوں کا 80 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے کا پہلا موقع ہے۔
،تصویر کا کیپشناس اننگز میں جو پاکستانی بیٹسمین بھی کریز پر آیا، اس نے رنز کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے پہلے پانچ بیٹسمینوں کا 80 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے کا پہلا موقع ہے۔
ایک ایسی وکٹ پر جس میں بولروں کے لیے کچھ بھی نہیں، نیوزی لینڈ کی بولنگ کے حوصلے پست ہوگئے لیکن آسٹریلیا کی طرح نیوزی لینڈ کی ناقص فیلڈنگ نے بھی پاکستانی بیٹسمینوں کو مکمل تعاون فراہم کیا، اور کمال فراخدلی سے انھیں کئی زندگیاں عطا کیں۔
،تصویر کا کیپشنایک ایسی وکٹ پر جس میں بولروں کے لیے کچھ بھی نہیں، نیوزی لینڈ کی بولنگ کے حوصلے پست ہوگئے لیکن آسٹریلیا کی طرح نیوزی لینڈ کی ناقص فیلڈنگ نے بھی پاکستانی بیٹسمینوں کو مکمل تعاون فراہم کیا، اور کمال فراخدلی سے انھیں کئی زندگیاں عطا کیں۔
میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں احمد شہزاد کورے اینڈرسن کے باؤنسر پر کنپٹی پر گیند لگنے سے لڑکھڑائے اور بلا وکٹوں میں جا لگا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں احمد شہزاد کورے اینڈرسن کے باؤنسر پر کنپٹی پر گیند لگنے سے لڑکھڑائے اور بلا وکٹوں میں جا لگا۔
سکین رپورٹ کے مطابق احمد شہزاد کی کھوپڑی میں معمولی سا فریکچر ہوا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسکین رپورٹ کے مطابق احمد شہزاد کی کھوپڑی میں معمولی سا فریکچر ہوا ہے۔
یونس خان کی یہ پانچویں اننگز میں چوتھی سنچری ہے جبکہ کپتان مصباح الحق کی یہ مسلسل تیسری سنچری ہے۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان کی یہ پانچویں اننگز میں چوتھی سنچری ہے جبکہ کپتان مصباح الحق کی یہ مسلسل تیسری سنچری ہے۔
یونس خان اور مصباح الحق کی شراکت نے سکور میں 193 رنز کا اضافہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان اور مصباح الحق کی شراکت نے سکور میں 193 رنز کا اضافہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز برینڈن مکلم اور ٹام لیتھم سات اوورز کھیل کر 15 رنز بنا گئے لیکن مہمان ٹیم کا اصل امتحان ابھی باقی ہے۔
،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے اوپنرز برینڈن مکلم اور ٹام لیتھم سات اوورز کھیل کر 15 رنز بنا گئے لیکن مہمان ٹیم کا اصل امتحان ابھی باقی ہے۔