نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن پاکستان کے بلے بازوں نے اپنی فارم برقرار رکھی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک 269 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا۔
،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ اپنی سنچری سے صرف چار رنز کے فاصلے پر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے بولروں کو سارے دن کی مشقت کے بعد بھی کوئی اور وکٹ حاصل نہیں ہو سکی
،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز کی زبردست شراکت میں محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے درمیان 178 رنز بنے۔
،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی کھیلنے آئے اور کھیل کے ختم ہونے پر وہ 46 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
،تصویر کا کیپشناحمد شہزاد نے اس میچ میں اپنی سنچری سکور کی۔ اس سے پہلے وہ دو سنچریاں اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 526 رنز سکور کر چکے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز میں پاکستان کے سکور کرنے کی شرح بھی تین رنز فی اوور کے قریب رہی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے اوپنگ بلے بازوں کے درمیان چودہ سال بعد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی شراکت میں سو سے زیادہ رنز بنے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل سنہ دو ہزار میں آسٹریلیا کے خلاف یاسر حمید اور سلمان بٹ کے درمیان پہلی اننگز کی پہلی وکٹ میں 102 رنز کی شراکت ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمصباح الحق اگر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ پندرہ کامیابیوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان بن جائیں گے۔