ترکی میں وائٹ ہاؤس سے شاندار صدارتی محل

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے صدارتی محل کے اخراجات 61 کروڑ 50 لاکھ ہوں گے۔

صدر اردوگان نے 30 اگست کو محل کا افتتاح کیا۔ ان کی اے کے پارٹی ترکی کی سیاست پر ایک دہائی سے چھائی ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنصدر اردوگان نے 30 اگست کو محل کا افتتاح کیا۔ ان کی اے کے پارٹی ترکی کی سیاست پر ایک دہائی سے چھائی ہوئی ہے۔
یہ محل واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس، ماسکو کے کریملن اور پیرس کے قریب پیلس آف ورسائے سے بڑا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ محل واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس، ماسکو کے کریملن اور پیرس کے قریب پیلس آف ورسائے سے بڑا ہے۔
محل میں سنگ مرمر کی راہ داریاں اور کھلے ایوانوں کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک جاسوسی آلات نصب کیے گیے ہیں۔ ماہرین ماحولیات نے صدر پر شاندار منصوبوں کی تعمیر کے لیے عوام کی دولت خرچ کرنے اور سرسبز علاقے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمحل میں سنگ مرمر کی راہ داریاں اور کھلے ایوانوں کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک جاسوسی آلات نصب کیے گیے ہیں۔ ماہرین ماحولیات نے صدر پر شاندار منصوبوں کی تعمیر کے لیے عوام کی دولت خرچ کرنے اور سرسبز علاقے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
حریت کا کہنا ہے کہ اس محل کی تعمیر متنازع ہے کیوں کہ اسے بنانے کے لیے سینکڑوں درختوں کو کاٹنا پڑا جو اتا ترک مصطفیٰ کمال پاشا کو ترکے میں دیے گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنحریت کا کہنا ہے کہ اس محل کی تعمیر متنازع ہے کیوں کہ اسے بنانے کے لیے سینکڑوں درختوں کو کاٹنا پڑا جو اتا ترک مصطفیٰ کمال پاشا کو ترکے میں دیے گئے تھے۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ صدر کے لیے ساڑھے 18 کروڑ ڈالر مالیت کی ایک نئی ایئربس بھی خریدی جائے گی۔
،تصویر کا کیپشنوزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ صدر کے لیے ساڑھے 18 کروڑ ڈالر مالیت کی ایک نئی ایئربس بھی خریدی جائے گی۔