آہ و زاری، احتجاج اور تحقیقات

کوٹ رادھا کشن کی تصاویر

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے واقعے کے بعد لاہور میں مسیحی برادری کے لوگوں نے شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے واقعے کے بعد لاہور میں مسیحی برادری کے لوگوں نے شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
مسیحی برداری کے ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اس واقع پر احتجاج کیا اور توہین مذہب کے قوانین کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمسیحی برداری کے ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں نے بھی اس واقع پر احتجاج کیا اور توہین مذہب کے قوانین کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹ رادھا کشن میں بدنصیب مسیحی جوڑے کے لواحقین اس اندہوناک واقعہ پر غم سے نڈہال ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکوٹ رادھا کشن میں بدنصیب مسیحی جوڑے کے لواحقین اس اندہوناک واقعہ پر غم سے نڈہال ہیں۔
کوٹ رادھا کشن میں ہلاک ہونے والے مسیحی جوڑے کے رشتہ دار غم اور صدمے کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکوٹ رادھا کشن میں ہلاک ہونے والے مسیحی جوڑے کے رشتہ دار غم اور صدمے کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
کوٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکوٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔
کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنکوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔
تحقیقاتی کمیٹی کے دورے کے دوران پورے علاقے میں سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔
،تصویر کا کیپشنتحقیقاتی کمیٹی کے دورے کے دوران پورے علاقے میں سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے اس بھٹے کا بھی معائنہ کیا جہاں مبینہ طور پر اس جوڑے کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنتحقیقاتی کمیٹی نے اس بھٹے کا بھی معائنہ کیا جہاں مبینہ طور پر اس جوڑے کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو جلا دیا گیا تھا۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق جھگڑا لین دین کا تھا جسے بھٹہ مالکان نے مذہبی رنگ دے کر جرم کو چھپانے کی کوشش کی۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے کے لوگوں کے مطابق جھگڑا لین دین کا تھا جسے بھٹہ مالکان نے مذہبی رنگ دے کر جرم کو چھپانے کی کوشش کی۔
پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات ہے تاکہ کوئی اور ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
،تصویر کا کیپشنپولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات ہے تاکہ کوئی اور ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔