پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی

ابوظہبی کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کی جھلکیاں

ابوظہبی میں دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
،تصویر کا کیپشنابوظہبی میں دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
اس ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور مچل سٹارک اور میکسویل کو ٹیم میں جگہ ملی۔
،تصویر کا کیپشناس ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں اور مچل سٹارک اور میکسویل کو ٹیم میں جگہ ملی۔
پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
سپنر نیتھن لیون نے احمد شہزاد کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلوائی۔
،تصویر کا کیپشنسپنر نیتھن لیون نے احمد شہزاد کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلوائی۔
پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے کے بعد محمد حفیظ نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنپہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے کے بعد محمد حفیظ نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
پاکستان کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو مچل جانسن کی پہلی وکٹ بنے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو مچل جانسن کی پہلی وکٹ بنے۔
یونس خان کی اس سیریز میں عمدہ بلے بازی جاری ہے اور انھوں نے آسٹریلوی بولرز کو ایک بار پھر خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان کی اس سیریز میں عمدہ بلے بازی جاری ہے اور انھوں نے آسٹریلوی بولرز کو ایک بار پھر خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔
آسٹریلوی بولرز نے پہلے سیشن میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلوی بولرز نے پہلے سیشن میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اس میں زیادہ کامیاب نہ ہو سکے۔
اس میچ کو دیکھنے کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیگمات اور دوست بھی سٹیڈیم میں پہنچے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس میچ کو دیکھنے کے لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بیگمات اور دوست بھی سٹیڈیم میں پہنچے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر میچ میں وقفے کے دوران ابوظہبی سٹیڈیم میں رہنے والی بلیوں سے کھیلتے دکھائی دیے۔
،تصویر کا کیپشنڈیوڈ وارنر میچ میں وقفے کے دوران ابوظہبی سٹیڈیم میں رہنے والی بلیوں سے کھیلتے دکھائی دیے۔